بیس بیس نبی بھی پیدا ہونا ممکن ہے۔ پھر کیا غضب ہوا کہ چودہ سو برس میں ایک بھی نبی نہ آیا اور اگر آیا ہی تو اس کی حالت وہ ہے، جو میں صفحات بالا پر نمونتاً درج کر چکا، اور اس کو ماننے والے بھی کوئی نبی کہتا ہے اور کوئی لکھا ہے کہ ہم نبوت کے مدعی پر لعنت بھیجتے ہیں۔
کیا قادیانی دوست اس کا کچھ جواب دیں گے؟
۱۵… آج کل قادیانی لوگ کہا کرتے ہیں کہ جب انسان موجودہے۔ شیطان موجود ہے تو پھر نبی کا ہمیشہ آنا کیوں بند ہے۔ اس کے جواب میں مرزاقادیانی کا ایک قول نقل کر دینا چاہتا ہوں۔
لکھتے ہیں کہ: ’’کیونکہ آدم نوع انسان میں سے پہلا مولود تھا۔ سو ضرور ہوا کہ وہ شخص (مرزاقادیانی) جس پر بکمال وتمام دورہ حقیقت آدمیہ ختم ہو وہ خاتم الاولاد ہو۔ یعنی اس کی موت کے بعد کوئی کامل انسان کسی عورت کے پیٹ سے پیدا نہ نکلے۔‘‘
(تریاق القلوب ص۱۵۶، خزائن ج۱۵ ص۴۷۸،۴۷۹)
پس اب ہم قادیانی دوستوں سے پوچھتے ہیں کہ مرزاقادیانی کی مندرجہ بالا عبارت کے بموجب اب کوئی کامل انسان مرزاقادیانی کے بعد کسی عورت کے پیٹ سے پیدا نہیں ہوگا؟ اور بقول مرزاقادیانی مسیح نے آسمان سے آنا نہیں ہے؟ تو مرزاقادیانی کے بعد جو انسان دنیا میں رہیں گے اور شیطان بھی ہوگا تو ان کی ہدایت کس کے ذریعہ سے ہوگی؟ پس جو جواب مرزائی دیں گے وہی ہماری طرف سے خیال کر لیں۔
اگر وہ کہیں کہ مرزاقادیانی کی تعلیم موجود ہے۔ اس سے لوگ رہنمائی پائیں گے تو ہم کہتے ہیں کہ رسول پاکﷺ کی تعلیم موجود ہے۔ اب کسی جدید نبی کی ضرورت نہیں۔۱۶… جمہور اسلام کا پنجتن پاک کے متعلق یہی عقیدہ رہا اور ہے کہ پنجتن رسول پاک کے افراد آل یا اصحاب وغیرہ تھے۔ مگر مرزاقادیانی پنجتن پاک کے معنی کیا لیتے ہیں۔ ملاحظہ ہو ؎
میری اولاد سب تری عطا ہے
ہر اک تیری بشارت سے ہوا ہے
یہ پانچوں جوکہ نسل سیدہ ہے
یہی ہیں پنجتن جن پر بنا ہے
(درثمین اردو ص۴۵)
ناظرین کرام! کیا ہی دیدہ دلیری سے مرزاقادیانی نے مسلمانوں کے جذبات کو نظر انداز کیا ہے۔ اپنی اولاد کو پنجتن قرار دے کر تفرقہ عظیمہ کی بنیاد رکھی اور بزرگان دین کی ہتک کی ہے۔