بالکل علماء یہود کی طرح ہوگئی ہے… آپ کے بعد کوئی نبی نہ ہونے کے یہ معنی ہوئے کہ کوئی ایسا رسول نہیں ہے جو صاحب شریعت جدید ہو یا نبوت تشریعی کا مدعی ہو اور ایسا نبی ہوسکتا ہے جو آنحضرتﷺ ہی کا غلام ہو۔‘‘ (پیغام صلح مورخہ ۱۶؍ستمبر ۱۹۱۳ئ)
۱۵… جملہ اکابر غیر مبایعین کا پہلا حلفیہ اعلان: آیت قرآنی ’’واﷲ علی مانقول شھید‘‘ کے زیرعنوان مندرجہ ذیل اعلان کیاگیا تھا۔ ’’خدائے واحد کو حاضر ناظر جان کر ہم اعلان کرتے ہیں… ہم حضرت مسیح موعود کے خادمین الاولین میں سے ہیں۔ ہمارے ہاتھوں میں حضرت اقدس ہم سے رخصت ہوئے۔ ہمارا ایمان ہے کہ حضرت مسیح موعود ومہدی معہود اﷲتعالیٰ کے سچے رسول تھے اور اس زمانہ کی ہدایت کے لئے دنیا میں نازل ہوئے اور آج آپ کی متابعت میں ہی دنیا کی نجات ہے اور ہم اس امر کا اظہار ہر میدان میں کرتے ہیں اور کسی کی خاطر ان عقائد کو بفضلہ تعالیٰ نہیں چھوڑ سکتے۔‘‘ (پیغام صلح مورخہ ۷؍ستمبر ۱۹۱۳ئ، ص۳)
۱۶… جملہ اہل پیغام کا دوسرا حلفیہ اعلان، اخبار پیغام صلح میں بعنوان ’’ایک غلط فہمی کا ازالہ‘‘ مندرجہ ذیل حلفیہ اعلان شائع ہوا تھا: ’’معلوم ہوا ہے کہ بعض احباب کو کسی نے غلط فہمی میں ڈال دیا ہے کہ اخبار ہذا کے ساتھ تعلق رکھنے والے احباب یا ان میں سے کوئی ایک سیدنا وہادینا حضرت مرزاغلام احمد مسیح موعود ومہدی معہود کے مدارج عالیہ کو اصلیت سے کم یا استخفاف کی نظر سے دیکھتا ہے۔ ہم تمام احمدی جن کا کسی نہ کسی صورت سے اخبار پیغام صلح کے ساتھ تعلق ہے۔ خداتعالیٰ کو جو دلوں کے بھید جاننے والا ہے۔ حاضر وناظر جان کر علیٰ الاعلان کہتے ہیں کہ ہماری نسبت اس قسم کی غلط فہمی پھیلانا محض بہتان ہے۔ ہم حضرت مسیح موعود ومہدی معہود کو اس زمانہ کا نبی، رسول اور نجات دہندہ مانتے ہیں اور جو درجہ حضرت مسیح موعود نے اپنا بیان فرمایا ہے۔ اس سے کم وبیش کرنا موجب سلب ایمان سمجھتے ہیں۔ ہمارا ایمان ہے کہ دنیا کی نجات حضرت نبی کریمﷺ اور آپؐ کے غلام حضرت مسیح موعود (مرزاقادیانی) پر ایمان لائے بغیر نہیں ہوسکتی۔ اس کے بعد ہم اس کے خلیفہ برحق سیدنا ومرشدنا ومولانا حضرت مولوی نورالدین صاحب خلیفۃ المسیح کو بھی سچا پیشوا سمجھتے ہیں۔ اس اعلان کے بعد اگر کوئی ہماری نسبت بدظنی پھیلانے سے باز نہ آئے تو ہم اپنا معاملہ خدا پر چھوڑتے ہیں۔ وافوض امری الیٰ اﷲ ان اﷲ بصیر باالعباد‘‘
(پیغام صلح مورخہ ۱۶؍اکتوبر)
الفرقان: ان سولہ اقتباسات کو پڑھنے کے بعد ہر شخص کو معلوم ہو جائے گا۔ کہ سب