… مولوی محمد احسن نے فرمایا: ’’حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اولاد میں سے مسیح موعود (مرزاقادیانی) بنی اسحاق سے ہوا۔ تاکہ یہ پیش گوئی ’’کذلک نجزی المحسنین‘‘ کی بھی دونوں طرح سے پوری ہو اور اس طرح سے بنی اسماعیل میں سے تو ایک ایسے کامل اور مکمل سیدالمرسلینﷺ پیدا ہوں۔ جن کی امت ’’کنتم خیر امۃ‘‘ کا مصداق ہو اور بنی اسحاق میں سے ایک ایسا نبی مسیح موعود (مرزاقادیانی) پیدا ہو جو ہو تو احمد کا غلام اور مع ہذا وہ نبی بھی ہو،تا کہ وعدہ مندرجہ ’’وجعلنا فی ذریتہ النبوۃ‘‘ کا بھی اس سے پورا ہو جائے۔‘‘
(ضمیمہ اخبار بدر ج۱۰ نمبر۱۳ مورخہ ۲۶؍جنوری ۱۹۱۱ئ، ص۲)
۱۰… جناب ڈاکٹر سیر محمد حسین شاہ بیان کرتے ہیں کہ: ’’اﷲتعالیٰ کا ہزارہزار شکر ہے کہ وہ خدا کی بات (حضرت مسیح موعود کی وحی غلبت الروم ناقل) آج پوری ہوتی ہے۔ دنیا پر ثابت کرتی ہے کہ وہ کلام خدا کا کلام ہے۔ جو اس کالانے والا تھا، وہ اﷲ کا سچا مرسل ہے۔ اﷲ نے اپنی حجت تمام کر دی۔‘‘ (ضمیمہ پیغام صلح لاہور مورخہ ۲۷؍جولائی ۱۹۱۳ئ)
۱۱… میر حامد شاہ سیالکوٹی نے تلقین کی تھی کہ ؎
سمجھ لو اے عزیزو! ہاں سمجھ لو
نہ تعلیم مسیحا کو بھلائیں
نبی، ملہم، مجدد، وہ ہیں سب کچھ
(اخبار پیغام صلح مورخہ ۲۸؍دسمبر ۱۹۱۳ئ)
۱۲… ڈاکٹر مرزایعقوب بیگ کا اعتقاد تھا کہ: ’’یہ اس (اﷲ) کا فضل ہے کہ ہم موٹی سمجھ کے انسانوں کے لئے اس نے ہر زمانہ میں انبیائ، اولیائ، صلحاء کے وجود کو پیدا کیا۔‘‘ (ضمیمہ پیغام صلح مورخہ ۵؍مارچ ۱۹۱۴ئ)
۱۳… ڈاکٹر بشارت احمد فرماتے ہیں: ’’حاصل کلام یہ کہ نبی اور رسول ہوں گے۔ مگر ساتھ ہی امتی بھی ہوںگے۔ کیونکہ اس طرح بسبب امتی ہونے کا ان کی رسالت ونبوت ختم نبوت کے منافی نہ ہوگی۔‘‘ (پیغام صلح مورخہ ۲۴؍فروری ۱۹۱۴ئ)
۱۴… مولوی عمرالدین شملوی نے بیان کیا کہ: ’’لا نبی بعدی کے معنی کرنے میں ہمارے مخالفوں نے ایک طوفان برپا کر رکھا ہے۔ ہر وعظ میں باربار لانبی بعدی کہہ کر حضرت مسیح موعود (مرزاقادیانی) کے دعویٰ نبوت کو کفر اور دجالیت قرار دیتے ہیں۔ سچ یہ ہے کہ ان لوگوں کی حالت