آنچہ داد است ہر نبی راجام
دادآں جام را مرابہ تمام
انبیاء گرچہ بودہ اند بسے
من بعرفاں نہ کمترم ازکسےکم نیم زاں ہمہ بروے یقین
ہر کہ گوید دروغ است اولعین
ترجمہ: میں آدم بھی ہوں اور احمد مختار بھی ہوں۔ میں تمام نیک لوگوں کے لباس سے ملبوس ہوں۔ جو جو معجزات تمام انبیاء کو منفردہ حالت میں عطاء ہوئے تھے۔ مجھ میں وہ تمام معجزات مجموعی طور پر موجود ہیں۔
(تتمہ حقیقت الوحی ص۶۸، خزائن ج۲۲ ص۵۰۳) میں ہے کہ: ’’میں اس خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں۔ جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اس نے مجھے بھیجا ہے اور اسی نے میرا نام نبی رکھا ہے اور اسی نے مجھے مسیح موعود کے نام سے پکارا ہے اور اس نے میری تصدیق کے لئے بڑے بڑے نشانات ظاہر کئے جو تین لاکھ تک پہنچے ہیں۔‘‘
ناظرین مرزاقادیانی ۲۳سال نبی بنا رہا۔ ۲۳×۳۶۵=۸۳۹۵ دن ہوئے۔ ۸۳۹۵/۳۰۰۰۰۰=۳۶تقریباً۔ پس مرزاقادیانی کی نبوت کی تصدیق میں ہر روز ۳۶خدائی نشانات معرض ظہور میں آتے رہے۔ اس بات سے جعفر زٹلی کی روح کفن میں پھولے نہ سماتی ہوگی۔
(براہین احمدیہ ص۵۱۲، خزائن ج۱ ص۶۱۱) میں ہے کہ: ’’قل انما انا بشر مثلکم الا یوحی الیّ سے مرزا مراد ہے۔‘‘
(حقیقت الوحی ص۷۴، خزائن ج۲۲ ص۷۸) میں ہے کہ: ’’واتل علیہم ما اوحی الیک من ربک کا مرزا کو حکم دیاگیا ہے۔‘‘
(تذکرہ ص۸۱) میں ہے کہ: ’’وما ارسلنک الا رحمۃ اللعالمین مرزاقادیانی کے حق میں ہے۔‘‘
(تذکرہ ص۴۴) میں ہے کہ: ’’قل انی امرت وانا اوّل المؤمنین مرزا کے حق میں ہے۔‘‘