ان کا اعتقاد ہے کہ مرزا دین محمد کا ناسخ ہے اور خود صاحب شریعت ہے۔
(تحفہ گولڑویہ ص۷۶، خزائن ج۱۷ ص۲۱۷) پر ہے کہ: ’’ھوالذی ارسل رسولہ بالہدیٰ سے مراد آنحضرتؐ اور مرزا دونوں ہیں۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۷۱، خزائن ج۲۲ ص۷۴) میں ہے کہ: ’’ھوالذی ارسل رسولہ بالہدیٰ مرزاقادیانی کے حق میں ہے۔‘‘
(حقیقت الوحی ص۱۶۱، خزائن ج۲۲ ص۱۶۵) میں ہے کہ: ’’ماکنّا معذبین حتیٰ نبعث رسولاً مرزاقادیانی کے حق میں ہے۔‘‘
(حقیقت الوحی ص۳۹۰، خزائن ج۲۲ ص۴۰۶) میں ہے کہ: ’’فلا یظہر علے غیبہ احدا الامن المرتضیٰ من رسولہ سے مرزاقادیانی خصوصاً مراد ہے۔‘‘
(حقیقت الوحی ص۷۲، خزائن ج۲۲ ص۷۶) میں ہے کہ: ’’کتب اﷲ لا غلبن انا ورسلی مرزاقادیانی کے حق میں ہے۔‘‘
(چشمہ معرفت ص۳۲۹، خزائن ج۲۳ ص۳۳۴) میں ہے کہ: ’’یا حسرۃ علے العباد ما یاتیہم من الرسول الا کانو بہ یستہزؤن کا مصداق مرزا ہے۔‘‘
(خطبہ الہامیہ ص۱۲۵، خزائن ج۱۶ ص۱۹۷) میں ہے کہ: ’’میں سورہ الحمد کے رو سے منعم علیہم کے گروہ میں سے فرداکمل کیاگیا ہوں۔‘‘
(تحفہ گولڑویہ ص۹۶، خزائن ج۱۷ ص۲۵۳) میں ہے کہ: ’’ومبشراً برسول یاتی من بعدی اسمہ احمد مرزاقادیانی کے حق میں ہے۔ جن سے انکار کرنا کفر کی حد تک جاپہنچتا ہے۔‘‘
(شہادۃ القرآن ص۲۳، خزائن ج۶ ص۳۱۹) میں ہے کہ: ’’واذ الرسل اقتت میں مرزاقادیانی کی طرف اشارہ ہے۔‘‘
(چشمہ معرفت ص۷۸، خزائن ج۲۳ ص۸۶) میں ہے کہ: ’’خدا آسمان سے قرنا میں اپنی آواز پھونکے گا۔ اس قرنا سے مراد مرزا ہے۔‘‘
(تحفہ گولڑویہ ص۲۵ حاشیہ، خزائن ج۱۷ ص۴۱۳) میں ہے کہ: ’’بخاری ومسلم وانجیل ودانیل ودیگر صحائف میں مجھے نبی کہاگیا ہے۔‘‘
(نزول المسیح ص۹۹،۱۰۰، خزائن ج۱۸ ص۴۷۷،۴۷۸) میں ہے کہ ؎
آدمم نیز احمد مختار
در برم جامہ ہمہ ابرار