اعنی فی ہذہ الایام اشد واقویٰ واکمل من تلک الایام بل کالبدر التام‘‘ بلکہ حق یہ ہے کہ آنحضرتﷺ کی روحانیت چھٹے ہزار کے آخر میں یعنی ان دنوں میں بہ نسبت ان سالوں کے اقویٰ واکمل اور اشد ہے۔ بلکہ چودھویں رات کے چاند کی طرح ہے۔
مرزاغلام احمد قادیانی کے انواع واقسام کے دعاوی کا یہ ایک پہلو ہے۔ مگر غور کیجئے ان تمام لوگوں کے لئے اس میں اشتعال کا کتنا خوفناک مواد ہے۔ جو سید الرسل (ان پر ہمارے ماں باپ اور ہم سب قربان ہوں) ﷺ کی ذات اقدس سے ایمان ویقین ہی کا نہیں، آخری درجہ کی محبت وشیفتگی کا تعلق بھی رکھتے ہیں اور سرور عالمﷺ کی خلعت ختم نبوت کو کسی بھی انسان کے ہاتھوں بے آبرو ہوتا دیکھنا ان کے لئے ممکن نہیں اور یہ بات ان کے لئے کسی طرح بھی قابل برداشت نہیں ہے کہ کوئی اٹھے اور اپنے آپ کو محمد(ﷺ) کہہ کر دعوت دینا شروع کر دے کہ مجھے تسلیم کرو۔ میں ہی وہ نبی ہوں۔ جو آج سے چودہ سو سال پہلے آنے والے محمدﷺ ہی کا مظہر ہوں۔ بلکہ بعینہ وہی ہوں۔ نہیں وہ ایک قدم اور آگے بڑھے اور یہ ادّعا بھی کر دے کہ محمدﷺ کی بعثت مکہ مکرمہ میں ہوئی تھی۔ وہ اس بعثت سے کمزور اور ناقص تھے جو قادیان میں ہوئی۔ مگر مسلمانوں کی بے چارگی کا یہ پہلو کس قدر عبرت انگیز ہے کہ اگر وہ مرزاقادیانی کا یہ دعویٰ تسلیم نہیں کرتے کہ محمدﷺ (حضور پر ہمارے ماں باپ قربان ہوں) کی جو بعثت مرزاغلام احمد قادیانی کی صورت میں قادیان میں (نارش بدہن) ہوئی وہ حضورﷺ کی مکہ مکرمہ والی بعثت سے زیادہ اکمل، اشد اور اقوی ہے۔ (خطبہ الہامیہ ص۱۸۱، خزائن ج۱۶ ص۲۷۲) تو مرزاقادیانی انہیں ذریۃ البغایا قرار دیں ان کے مردوں کو سور اور ان کی عورتوں کو کتیاں کہیں اور اگر وہ اس پر احتجاج کریں کہ مرزاقادیانی کے یہ دعاوی بدستور شائع ہورہے ہیں اور ہم پر شرعاً یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ ہم اعلان کریں کہ محمدﷺ کی شان اقدس کے ہم پایہ یا اس سے بلندوبالا ہونے کا دعویٰ جو شخص بھی کرے گا۔ اس کا کوئی بھی تعلق امت مسلمہ سے نہیں ہے تو قادیانی اخبارات انہیں غنڈے قرار دیں اور مطالبہ کریں کہ انہیں وہی سزا دی جائے۔ جو ملک وملت کے دشمنوں، غداروں اور مملکت کی سالمیت کو سبوتاژ کرنے والوں کے لئے مقرر ہے۔ یہ حالت کس قدر قابل رحم ہے؟
اگر بالفرض محال ہم ایک لمحے کے لئے اس بے چارگی کے مسئلے پر غور نہ بھی کریں۔ تب بھی یہ حقیقت تو بجائے خود بنیادی اہمیت رکھتی ہے کہ مرزاقادیانی نے جو اونچے دعوے کئے تھے۔ ان کی وجہ سے مرزاقادیانی اور ان کے ماننے والے ایک الگ امت ہیں اور محمدﷺ کو آخری نبی