چودھویں صدی امام حضرت احمد مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے مبارک ہاتھوں سے رکھائی گئی۔ صرف ایک آپ (مرزاغلام احمد قادیانی) ہی درحقیقت سورہ صف کی پیش گوئیوں کے مصداق ہیں۔ دوسرا کوئی نہیں۔‘‘ (اسمہ احمد حصہ اوّل ص۷۴)
ناربدہنش ان صاحب کے نزدیک محمد رسول اﷲ فداہ ائنا وامہاتناﷺ پر مرزا کو یہ امتیاز بھی حاصل ہے کہ نام کے علاوہ وہ خصوصیات جو اسمہ احمد کی پیشین گوئی میں عند اﷲ مطلوب تھیں۔ وہ حضور میں تو موجود نہیں تھیں۔ لیکن مرزاغلام احمد قادیانی ان خصوصیات کے حامل تھے اور مزید یہ کہ مرزاغلام احمد قادیانی اس لئے پیشین گوئی کے واحد مستحق ہیں کہ انہوں نے جو کام کیا وہ اتنا عظیم الشان ہے کہ محمد رسول اﷲﷺ کما یحب ویرضیٰ کے کام سے زیادہ عظیم الشان ہے۔ لہٰذا محمد رسول اﷲﷺ نہیں بلکہ مرزاغلام احمد قادیانی ہی اس پیشین گوئی کے مستحق ہیں۔ مزید برآں یہ سوقیانہ طرز کلام کہ آپ (مرزاغلام احمد قادیانی) ہی درحقیقت… مصداق ہیں دوسرا اور کوئی نہیں۔ دوسرا اور کوئی نہیں کا ملعون جملہ کس انداز سے حضورﷺ کی تحقیر کا باعث ہے۔ زبان وانداز تکلم سے ذرا سی آگہی رکھنے والے اس سے بے خبر نہیں۔ تیسرا قابل صد ہزار لعنت یہ جملہ کہ: ’’حضرت مسیح کی پیشین گوئی اسمہ احمد کا مصداق… وہ مسیح موعود ہے جس کی بعثت ایسے زمانے کے لئے مخصوص ہے۔ جس میں مسلمان اسلام سے برگشتہ ہو چکے ہوں گے اور ان کی برگشتگی کی وجہ سے شان محمدیت کے سورج کو گرہن لگا ہوا ہوگا۔‘‘ (اسمہ احمد حصہ اوّل ص۵۰)
ہم نہیں کہہ سکتے کہ یہ ایمان سوز جملہ کہ ’’مسلمانوں کی اسلام سے برگشتگی کی وجہ سے شان محمدیت کو گرہن لگا ہوا ہوگا‘‘ مسلمانوں کے لئے کس حد تک قابل برداشت ہے؟ لیکن اس کا یہ پہلو کہ یہ دونوں بدترین عقیدے ایک تو یہ کہ اسمہ احمد کا مصداق حضور کو قرار دیا جائے یا مرزاغلام احمد قادیانی کو؟ اس کا فیصلہ مرزاغلام احمد قادیانی کے حق میں اس لئے کہ اسے یہ امتیاز حاصل تھا کہ اس نے جو عظیم الشان کام انجام دیا وہ ناربدہنش، حضورﷺ سے انجام نہیں پاسکا اور دوسرا یہ کہ مرزاقادیانی کی آمد کے وقت شان محمدی کا سورج گرہن زدہ تھا۔
یہ دونوں واضح طور پر الگ الگ کلمات کفر ہیں اور علاوہ توہین رسالت کے مستقل طور پر تیرھویں اور چودھویں وجوہ کفر ہیں۔
مبادا یہ کہا جائے کہ ایک زین العابدین کی اس ملعون جسارت سے سارے قادیانیوں کو کافر قرار دینے کا جواز کیسے ہو۔ بلاشبہ ایک فرد کے کلمہ کفر کی بناء پر کسی بھی جماعت کو کافر قرار دینا