ملفوظات حکیم الامت جلد 1 - یونیکوڈ |
ایمان سلب ہوتا ہو جن کے سلب ہوتا ہے وہ پہلے ہی سے ہو چکتا ہے اس وقت ظہور ہو جاتا ہے ہر مسلمان کو اس وقت کی فکر ہونا چاہئے بالخصوص اپنے قلب کو محبت دنیا سے بالکل خالی رکھنا چاہئے ـ یکم رمضان المبارک 1350ھ مجلس بعد نماز ظہر یوم یکشنبہ ملفوظ 77: خاص سفارش کو نہ پسند کرنا فرمایا ! کہ ایک صاحب چینی یہاں پر مہمان ہیں بے چارے حاجت مند ہیں مجھ سے کہتے تھے کہ خطاب عام کی صورت میں کچھ لکھ دیا جائے میٰں نے کہا کہ مجھے انکار نہیں مسودہ لکھ کر آپ مجھے دیدیں میں آپ کو اپنی عبارت میں نقل کر کے دیدوں گا اس سے پہلے ایک خاص شخص سے سفارش کرنے کو کہتے تھے اس سے میں نے صرف انکار کر دیا اور کہہ دیا کہ یہ میرے معمول اور مسلک کے خلاف ہے آجکل خطاب خاص کی صورت میں سفارش کرنے کو میں پسند نہیں کرتا ـ اس سے دوسرے پر بار ہوتا ہے میں اس کو گوارا نہیں کرتا ـ بعض مرتبہ لوگ ان باتوں کی وجہ خفا ہو جاتے ہیں خفا ہوتے ہیں ہوا کریں ـ میں اپنے تجربات اور مسلک کی وجہ سے کس طرح چھوڑ دوں ـ ملفوظ 78 : ایک گول مول خط کا جواب فرمایا ! کہ ایک صاحب نے مبہم خط لکھا تھا میں اس کا حاصل نہ سمجھ سکا میں نے اس پر لکھا تھا کہ گول بات لکھی ہے میں سمجھا نہیٰں کہ مطلب تمہارا اس سے ہے کیا صاف لکھو ـ آج جواب میں لکھتے ہیں کہ میں خود گول ہوں اسلئے میری بات بھی گول ہے صاف نہیں ـ فرمایا ! کہ ایسے کوڑ مغزوں سے پالا پڑتا ہے اس میں میری کیا مصلحت تھی ان کی ہی مصلحت تھی جس بات کو میں سمجھا ہی نہیں اس کا جواب کیا دوں اس لئے لکھا تھا کہ صاف لکھیں گے میں سمجھ کر اس کا جواب دوں گا ـ اب فرمایئے مجھ کو سخت کہتے ہیں آخر میں نے اس میں کون سی سختی کی تھی جب ایک بات کو میں سمجھا ہی نہیں تو اس کا جواب کیا دیتا ـ بدفہمی بری چیز ہے اللہ بچائے ایسی