ملفوظات حکیم الامت جلد 1 - یونیکوڈ |
سے متاثر کر کے کام نکالنا چاہتا ہے نیز اپنی لیاقت کا اظہار ہے طالب کا کوئی فعل معلم کے ساتھ ایسا نہ ہونا چاہئے ـ ملفوظ 265: حضرت اور توجہ اصطلاحی فرمایا ! کہ میں پہلے جب حضرت کی خدمت میں نیا نیا آیا تھا اہل طریق کی دیکھا دیکھی توجہ بھی دیا کرتا تھا ـ شاہ لطف الرسول صاحب وغیرہ توجہ میں بیٹھتے تھے اور ان پر بہت سے مخفیات منکشف بھی ہوتے تھے لیکن میں کورا ہی رہتا تھا ـ ملفوظ266: تفسیر اور تصوف سے زیادہ مناسبت فرمایا ! کہ فقہ اور حدیث سے مجھے مباسبت کم ہے اور گو تفسیر سے بھی پوری تو نہیں لیکن فقہ اور حدیث کی نسبت زائد ہے اور بحمد اللہ تصوف سے اور زائد مناسبت ہے ـ ملفوظ 267: حقوق شیخ کا آسان خلاصہ فرمایا ! کہ جب مجھ جیسا کم علم آدمی سب آسان طریقے جانتا ہے تو سمجھ لو کہ تصوف کس قدر سہل ہے چنانچہ حقوق الشیخ کا آسان خلاصہ یہ ہے کہ اس کی دل آزاری نہ ہو ـ ملفوظ 268: حضرت اور مجدد وقت ایک مولوی صاحب نے عرض کیا کہ حضرت مجدد وقت ہیں فرمایا کہ چونکہ نفی کی بھی کوئی دلیل نہیں اس لئے اس کا احتمال مجھ کو بھی ہے مگر اس سے زائد جرم نہ کرنا چاہیے محض ظن ہے اور یقینی تعین تو کسی مجدد کا بھی نہیں ہوا ( الحمداللہ حمدا کثیرا مبارکا فیہ علی ھذا الاحتمال 12جامع ) ملفوظ 269: قطب التکوین ، قطب الارشاد اور قطب الاقطاب فرمایا ! کہ قطب التکوین کو اپنی قطبیت کا علم ضروری ہے مگر قطب الارشاد کو ضروری نہیں ـ ابدال وغیرہ بھی تکوینیات سے متعلق ہیں ـ قطب الارشاد میں تعدد ضروری نہیں قطب التکوین متعدد ہوتے ہیں مگر قطب الاقطاب تمام عالم میں ایک ہوتا ہے اس کا نام غوث ہے اہل