ملفوظات حکیم الامت جلد 1 - یونیکوڈ |
اللہ یحب ان یوتی رخصہ : کما یحب ان یؤتی عزائمہ ترجمہ : اللہ تعالی جس طرح اصل اعمال کی بجا آوری کو محبوب رکھتے ہیں اگر کسی عذر کی وجہ سے کوئی رعایت شرع میں میں دے گئی ہو اس پر عمل کرنے کو بھی محبوب رکھتے ہیں ،، ـ جامع صغیر میں یہ روایت ہے اس روایت سے افطار کی بھی ہمت ہو گئی کہ اگر طبیب شرعی فتوی دیدے تو میں افطار کر دوں اس لئے مجھ کو تکلیف سے تنگی نہیں ـ ملفوظ 257: سماع اور اس کے نفسانی اثرات کی تحقیق ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ آداب سماع میں لکھا ہے کہ مجلس میں کوئی شخص دوسرے مذاق کا نہ ہو ورنہ قلب میں تنگی اور اس سے وجد و حال میں رکاوٹ ہو جاتی ہے ـ اسی طرح ہر شخص کے سامنے بولنے کو میرا دل نہیں کھلتا ـ اب لوگوں نے سماع کو تماشا بنا لیا ہے حتی کہ لہو و لعب تک توبت پہنچ گئی ـ ایک مرتبہ بریلی میں ایک عرس کے موقع پر کلکٹر اور سپر نٹنڈنٹ کو مجلس سماع میں بلایا گیا ـ سپر نٹنڈنٹ نے کلکٹر سے کہا کہ میرے بدن میں تو سنساہٹ معلوم ہوتی ہے کلکٹر نے بھی کہا میری بھی یہی حالت ہے آخر دونوں اٹھ کر چلے گئے ـ اب لوگ کہتے ہیں کہ دیکھو انگریزوں پر بھی اثر ہوا ـ میں نے سن کر کہا کہ یہ نفسانی اثر ہے اس میں مومن کی بھی تخصیص نہیں چنانچہ سانب پر بھی بین کا اثر ہوتا ہے یہ تو چیز ہی ایسی ہے آخر شارع کی کوئی تو حکمت ہے کہ ایسی چیزوں کی ممانعت فرمائی گئی وہ حکمت یہی اثر نفسانی ہے ـ ایک صاحب نے مجھ سے ایک حکایت بیان کی تھی کہ ایک باغ والے نے باغ میں سیٹی بجائی ہرنی وحشی اس آواز سے اس طرح موہوش ہو کر پاس آ کھڑی ہوئی اسکے بطور لطیفہ کے فرمایا کہ اثر سماع کیلئے غزال ہونا بھی کافی ہے غزالی ہونے کی ضرورت نہیں ـ ایک مولوی صاحب نے عرض کیا کہ حدیث قرآن شریف سن کر جو کیفیت پیدا ہو کیسی ہے فرمایا کہ دیکھنا یہ ہے کہ حدود کے اندر ہے یا باہر ـ