ملفوظات حکیم الامت جلد 1 - یونیکوڈ |
ہے کہ خربوزہ کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے یہ مقولہ بالکل صحیح ہے دیکھ کر بھی رنگ بدل جاتا ہے ـ ملفوظ 405: حضرت حاجی صاحبؒ کی شان تحقیق فرمایا کہ جو شان تحقیق کی حضرت حاجی صاحبؒ میں دیکھی وہ کسی میں نہیں دیکھی ـ مولوی شاہ بہاؤالدین صاحب امروہی نے طائف میں چلہ کھینچا حضرت حاجی صاحبؒ سے شکایت کی کہ کوئی نفع نہیں ہوا ـ معلوم ہوتا ہے کہ حضرت ناراض ہیں فرمایا کہ اگر ہم ناراض ہوتے تو تمہیں چلہ ہی کی توفیق نہ ہوتی اس میں حضرت نے یہ مسئلہ بتلا دیا کہ شیخ کی کدورت موجب خذلان ہوتی ہے ـ ایک صاحب ذاکر شاغل تھے اپنے حالات پیش کر کے حضرت حاجی صاحب سے عرض کیا کہ یہ حضرت ہی کا فیض ہے فرمایا نہ بھائی ! میں کچھ نہیں دیتا یہ سب تمہارے ہی اندر ہے اسی کا ظہور ہو جاتا ہے اور اس پر مثال فرمائی کہ جیسے کے سر پر خوان ہوتا ہے اور اس میں ہر چیز ہوتی ہے جس کے پاس وہ خوان ہوتا ہے وہ اس سے کوئی چیز اٹھا کر نائی کو دیدیتا ہے تو وہ اپنے پاس سے دینا تھوڑا ہی ہے بلکہ سب کچھ اس کے ہی پاس تھا اس کو خبر نہ تھی اب خبر ہو گئی ـ حضرت کی یہ شان تو تھی عرفان کی ـ اب شان شخیت سنئے کہ اسی کے ساتھ یہ بھی فرمایا مگر تم ایسا نہ سمجھنا ایک اور واقعہ بیان فرمایا کہ ایک شخص نے حضرت سے کہا کہ اللہ اللہ کرنے سے کوئی نفع نہیں ہوا فرمایا کہ یہ کیا تھوڑا نفع ہے کہ اللہ اللہ کرتے ہو ـ عجیب بات فرمائی ـ اسی سلسلہ میں صاحب ملفوظات نے فرمایا کہ ایک شخص اپنی بیوی سے کرتا تھا کہ تو بہت نماز پڑھتی ہے نماز پڑھنے سے تجھ کو ملا مجھ سے اگر کہتا تو میں جواب میں کہتا کہ نماز ملتی ہے ـ سودا بڑا گستاخ تھا اپنی بیوی سے کہا کرتا کہ تم نماز پڑھتی ہو کیا ملے گا وہ کہتی کہ جنت ملے گی اس پر کہتا کہ اچھا وہاں بھی ان ہی ملانوں کے اور مؤذنوں کے غریبوں ہی کے ساتھ رہے گی دیکھ ہم دوزخ میں جائیں گے وہاں پر بڑے بڑے رئیس ہونگے بڑے بڑے لوگ ہو نگے شداد نمرود فرعون ، قارون ہم ان کے ساتھ ہونگے مسخرہ پن تھا کوئی عقیدہ تھوڑا ہی تھا مگر ایسا تمسخر بھی سخت بیہودگی ہے ـ