ملفوظات حکیم الامت جلد 1 - یونیکوڈ |
رہے لیکن عمر کو بھر دو وقت دس روٹیاں کھلانے کا اثر کر گئی - بلکہ میں تو اس یاد نہ رہنے کو حق تعالی کی رحمت سمجھتا ہوں اگر یہ علوم یاد رہتے تو مقصود پر نظر نہ رہتی جیسے نحو کی ضرورت پڑتی ہے مگر عبارت پڑھتے وقت اگر اس کا استحضار کریگا تو عبارت غلط پڑھنا شروع کر دیگا - ملفوظ 458: گورنمعنٹ اور صوفیہ کی نگرانی ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ ایک عیسائی نے لکھا تھا گورنمنٹ کو کہ سب کی نگرانی کی جاتی ہے خصوص علماء کی مگر ان صوفیوں کی کوئی نگرانی نہیں ہوتی حالانکہ یہ زیادہ نگرانی کے قابل ہیں کیونکہ نہ معلوم چپکے چپکے کیا تعلیم کرتے ہیں وہ یہ سمجھا ہو گا کہ جہاد کی تعلیم کرتے ہونگے جس سے گھبراتے ہیں ـ اس غریب کو یہی خبر نہیں کہ تعلیم خفیہ ہونے کی کیا مصلحت ہے - ملفوظ 459: علماء بھی کم مجاہدہ نہیں کرتے ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ میں نے زامانہ نو عمری میں ماموں امداد علی صاحب سے عرض کیا کہ کیا بات ہے طریق میں علماء کو مجاہدہ کم کرنا پڑتا ہے فرمایا نہیں بھائی وہ جو آنکھیں سینکتے ہیں برسوں اور دھواں کھاتے ہیں اس کو ملا کر دیکھوں یہ سب مجاہدہ ہی تو ہے تو بے مجاہدہ کسی کو کچھ نہیں ملتا واقعی صحیح فرمایا ـ 25 رمضان المبارک 1350ھ مجلس بعد نماز ظہر یوم چہار شنبہ ملفوظ 460: فن تصوف کا مجتہد ایک مولوی صاحب نے عرض کیا کہ حضرت والا نے صبح کی مجلس میں فرمایا تھا کہ اس فن میں مجتہد کی ضرورت ہے بدوں اس کے اصلاح طالبین کا کام نہیں چل سکتا تو پہلے وہ مجتہد ہو کر اس کام کو کرے یا کام کو شروع کر دے پھر مجتہد ہو جائے گا فرمایا کہ پہلے مجتہد ہو چکے اب اس کو شروع کرے - البتہ خود مجتہد ہونے کی شرط یہ ہے کہ اپنی اصلاح بانقیاد شیخ شروع کر دے کبھی اس سے اجتہاد کا درجہ بھی میسر ہو جاتا ہے لیکن شرط علت نہیں کیونکہ اس سے اجتہاد میسر ہونا ضروری نہیں -