ملفوظات حکیم الامت جلد 1 - یونیکوڈ |
ملفوظ 461: آج کل اجازت شیخ کی حیثیت ایک مولوی صاحب نے عرض کیا کہ حضرت یہ جو اجازت شیخ کی طرف سے ہوتی ہے یہ کس وقت ہوتی ہے فرمایا کہ جیسے ایک سند تو جب دی جاتی ہے طالب علم کو جب پوری مہارت ہو جائے - حدیث میں - اور ایک توقع پر دی جاتی ہے کہ اگر آئندہ خیال رکھا اور مطالعہ کیا تو مہارت ہو جائیگی - اس طرح اجازت شیخ میں دونوں طریق ہیں آجکل اکثر دوسرا طریق مستعمل ہے مگر ضروری مناسبت ہر حال میں شرط ہے - ملفوظ 462: محبت اور مناسبت میں فرق ایک مولوی صاحب نے عرض کیا کہ حضرت محبت اور مناسبت میں تو کوئی فرق نہیں ہوتا فرمایا کہ فرق ہے بعض کو محبت ہوتی ہے مناسبت نہیں ہوتی - مناسبت سے مراد ہے کہ نانبین سے ایسا تعلق ہو کہ ہر بات ایک دوسرے کے مذاق کے موافق ہو - ملفوظ 463: عامل کی ناقدری نہ کرنا فرمایا کہ ایک خط آیا ہے لکھا ہے کہ ایک تعویذ کی ضرورت ہے جن کا اثر ہے میں نے لکھ دیا ہے کہ میں عامل نہیں ہوں اگر چاہو گے تو عامل کا پتہ لکھ دوں گا خود پتہ اسلئے نہیں لکھا کہ عامل کی بے قدری نہ ہو - پوچھنے کے بعد بتلا نے میں قدر ہوگی - ملفوظ 464: ھدایا کی واپسی اور شان توکل فرمایا کہ ایک صاحب کا خط آیا ہے لکھا ہے کہ میں پانچ روپیہ بھیجنا چاہتا ہوں اور آ نے کی اجازت چاہتا ہوں اب ملاحظ ہو کہ ناگواری ہو یا نہ ہو دونوں کو جمع کیا ہے اصل میں ہم لوگوں کو طماع اور حریص سمجھتے ہیں یہی وجہ ہے ان حرکات کی - میں بھی ایسا جواب دونگا انشاء اللہ کہ طبیعت خوش ہو جائے گی - اسی طرح ایک صاحب ہیں کسی مقام میں ایک سال کچھ روپیہ مدرسہ میں بھیجا میں نے