ملفوظات حکیم الامت جلد 1 - یونیکوڈ |
کا احتمال بھی نہیں ہوتا مگر جب قدر غالب ہوتی ہے وہی ہو جاتا ہے حضرت کس کو خبر ہے کہ کیا ہونے والا ہے ـ ملفوظ 64: حضرت کے یہاں مزاح ہونا ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ ایک صاحب نے میرے متعلق یہ رائے ظاہر کی کہ اس شخص میں یہ بات کھٹکتی ہے کہ مزاح بہت ہے ایک شخص نے ان صاحب سے سوال کیا کہ کیا مزاح معصیت ہے ؟ کہا کہ نہیں ـ مگر مجھ کو اچھا نہیں معلوم ہوتا ـ ایک مولوی صاحب نے عرض کیا کہ حضرت اگر یہ معترض صاحب عالم ہیں تو حدیث میں کیا کرینگے فرمایا کہ یہ فرق کیا ہوگا کہ وہاں کثرت نہ تھی یہاں کثرت ہے فرق تو ہو سکتا ہے ـ ملفوظ 65 : خواب کی وجہ سے رجوع فرمایا ! کہ ایک خط آیا ہے تین سال کے بعد لکھا ہے کہ آپ خواب میں آئے اس وقت سے قلب بے چین ہے اس وجہ سے یہ خط لکھ رہا ہوں ـ فرمایا کہ ماشاء اللہ یہ داعی ہے خط بھیجنے کا استغفر اللہ لوگ طریق کی حقیقت سے بالکل بے خبر ہیں ـ اب میں خشک جواب دوں گا تو یہی بدنامی کا سبب ہو جائے گا کہیں گے سخت مزاج ہے ان کی نرم مزاجی کو کوئی نہیں دیکھتا ـ ملفوظ 66: ایک صاحب کے خط کا جواب ایک بہت طویل خط آیا اس میں حضرت والا کے فیوض و برکات کا ذکر تھا ـ جواب میں تحریر فرمایا کہ سب ٹھیک ہے جب کہ دوسری جگہ نہ دیکھی ہو ـ اسی خط میں لکھا تھا کہ میں حج کو جا رہا ہوں دعا فرمایئے کہ حجر اسود کے بوسہ کے وقت حالت دگرگوں نہ ہو ( جواب ) : اگر ایسی دگرگوں ہو کر جگر خون ہو یہ تو مطلوب ہے ـ ملفوظ 67: حکمتیں تلاش کرنا جدید تعلیم کا اثر ہے فرمایا ! کہ آجکل احکام میں حکمتیں اور اسرار ڈھونڈنے کے بہت لوگ دلدادہ ہیں سب جدید تعلیم کا اثر ہے اور اسی کی خرابی ہے ـ اسی طرح شیخ کی تعلیم کے راز اور اسرار کے رد پے