ملفوظات حکیم الامت جلد 1 - یونیکوڈ |
جذب کی وجہ سے استغراق کیفیت ان حضرات پر غالب رہتی ہے اس لئے ان کا فعل حجت نہیں ـ فرمایا کہ کیسی عجیب و غریب حضرت مولانا نے تحقیق بیان فرمائی واقعی یہ حضرات حکیم ہوتے ہیں محققانہ شان ان کی نظر حقیقت پر پہنچتی ہے ـ ملفوظ 21: گناہ کبیرہ اور صغیرہ کا سوال فرمایا کہ ایک خط آیا ہے پوچھتے ہیں کہ تصویر کا رکھنا کبیرہ ہے یا صغیرہ ؟ جواب : میں نے لکھا ہے کہ کہ کبھی کپڑوں کے بکس میں کبھی آ گ رکھتے ہوئے بھی یہ تحقیق کی ہے کہ یہ چھوٹی چنگاری ہے یا بڑا انگارہ ـ ملفوظ 22: تد فین کے لئے نماز جمعہ کا انتظار نہ کریں ایک صاحب نے سوال کیا کہ نماز فجر کے بعد بروز جمعہ اگر کسی شخص کا انتقال ہو جائے تو قبل از جمعہ اس کو دفن کیا جائے یا بعد از نماز جمعہ ؟ فرمایا کہ جلد سے جلد دفن کر دینا چاہئے جمعہ کے بعد کا انتظار نہ کیا جائے عرض اس وجہ سے دیر کرتے ہیں کہ نماز جمعہ کے بعد نمازی زیادہ ہو نگے ـ فرمایا مسئلہ نہ معلوم ہونے کی وجہ سے ایسا کرتے ہیں بے چاروں کو خبر نہیں دیر کرنے پر سخت وعید آئی ہے ـ عرض کیا کہ یہ بھی سنا ہے کہ جمعہ کے روز جو مر جاتا ہے اس کا حساب قیامت تک فرشتے نہیں لیتے فرمایا اس حدیث کا صحیح محمل یہی ہے مگر یہ بھی یاد رکھنے کی بات ہے کہ یہ یوم جمعہ کی فضیلت ہے نماز جمعہ سے قبل یا بعد کو کوئی دخل نہیں ـ ملفوظ 23 : مسجد کے معاملہ میں مسلمان کی مداخلت ایک صاحب نے عرض کیا کہ حضرت ایک مقام پر مسجد کے متعلق ہندو مسلمانوں میں جھگڑا ہو رہا ہے ایک مسلمان جس کا نام جمال الدین ہے وہ ہندوؤں کی طرف سے مسجد کے معاملہ میں رخنہ اندازی کرتا ہے اور کہتا ہے کہ میں گھر میں نماز پڑھ لیا کروں گا اور ہندوؤں سے کہتا ہے کہ مسجد مت بننے دو میری بات توجھبی رہے گی فرمایا جمال الدین نہیں وہ تو زوال الدین ہے عرض کیا کہ ایک بہت بڑے بزرگ سے مرید ہے ـ فرمایا کہ اس رسمی پیری مریدی کا کیا اثر ہو سکتا