ملفوظات حکیم الامت جلد 1 - یونیکوڈ |
کھولوں گا ـ کارڈ پر ایسے سوالات کا جواب میں نہیں دیتا ہوں اس لئے کہ اس میں میرا مضمون تو ہو گا ان کا نہیں ہوگا ـ اس کی تعیین ان کے زبان پر ہوگی ـ اور لفافہ میں میرا ان کا دونوں کا مضمون ہوگا کسی کو دکھلائیں گے تو وہ سمجھ تو لے گا کہ ایسے سوال پر جواب ہے لوگ بڑی بڑی ترکیبوں اور چالاکیوں سے کام لیتے ہیں ـ اور اصل تو یہ ہے کہ اوروں کی فکر میں کیوں پڑے آدمی اپنا ایمان سنبھالے ـ ملفوظ 60: حضرت کے یہاں قیام کی شرط سکوت فرمایا ! ایک صاحب کا خط آیا ہے اس میں آنے کی اجازت چاہی ہے دو مہینہ قیام کو لکھا ہے ـ اس قیام میں اصلاح نفس چاہتے ہیں کوئی ان سے پوچھے کہ کتابیں کتنے دنوں میں پڑھی ہیں کچھ تو نسبت ہونی چاہیے ـ اور اب تو میں نے یہ طے کر لیا ہے ایک مدت تک خاموش رہنے کی شرط پر یہاں رہ سکتے ہو اس میں مجھ کو بھی راحت ہے ان کو بھی ایک صاحب نے عرض کیا کہ حضرت یہاں پر خاموش رہنے میں بڑا نفع ہے فرمایا بے شک بہت نفع ہے مگر اس کی قدر تو اہل فہم ہی کر سکتے ہیں ـ کوڑ مغز اور بدفہم تو اس کو ٹالنا سمجھیں گے خیر سمجھا کریں جو چیز مفید ہے اور طرفین کی راحت بھی اس میں ہے کیوں اس کو چھوڑا جائے ـ ملفوظ 61: اوراد کی تبدیلی کی خواہش فرمایا ! ایک خط آیا ہے کہ پانچ سو مرتبہ ذکر کی اجازت ملی تھی فرصت نہ ملنے کی وجہ سے نہیں کر سکا اور کوئی وظیفہ بتلا دیں اس سلسلہ میں فرمایا کہ اس بے حسی کو دیکھیئے ـ دوسرے شخص پر کی طبیعت پر کیونکر اثر نہ ہو کیونکر تغیر نہ ہو اول تو اب بھی اوراد ہی کی خواہش کی ـ میرا جو خیال ہے کہ لوگ اوراد میں زیادہ مبتلا ہیں بمقابلہ اعمال کے وہ صحیح ہے کچھ نہیں فہم کا قحط ہے چاہتے ہیں کہ جو ہمارا جی چاہے مصلح اس کا اتباع کرے مجھ سے یہ نہیں ہو سکتا اور پیر بہت ہیں جو مرضی کے موافق اوراد و عملیات بتلائیں ان سے تعلق پیدا کرو یہ تو اچھی خاصی غلامی ہے یہ قدر کی تعلیم کی لا حول ولاقوۃ الاباللہ ـ یہ لوگ تعلق رکھنے کے قابل نہیں بالکل بد فہم بد عقل ہیں جب آدمی کو طلب نہ ہو تو کیوں خود پریشان ہو ـ اور کیوں دوسرے کو پریشانی میں مبتلا کرے کوئی بلانے گیا تھا ـ دوسرے