ملفوظات حکیم الامت جلد 1 - یونیکوڈ |
ملفوظ 466: رمضان میں بیعت نہ کرنا فرمایا خواجہ صاحب نے عرض کیا کہ حضرت ایک صاحب لوہاری سے آئے ہیں بیعت کے لیے درخواست کرتے ہیں فرمایا کہ رمضان شریف میں اتی فرصت نہیں کہ اس کے متعلق گفتگو بھی کر سکوں بعد رمضان المبارک کے آئیں میں انشاء اللہ تعالی اس کے متعلق گفتگو کرونگا ان سے پوچھیے کہ سمجھ بھی گئے یا نہیں عرض کیا کہ سمجھ گئے اس پر فرمایا کہ رمضان شریف میں تو پہلی ہی بیعت رہ جائے تو غنیمت ہے اس کے ہی حقوق ادا نہیں ہوتے - ملفوظ 467: اللہ کا واسطہ دیکر حقیر سوال خواجہ صاحب نے عرض کیا کہ حضرت ایک جگہ ایسا ہوا کہ سائل نے اللہ کا واسطہ دیکر دو پیسے مانگے فرمایا کہ بے وقوف تھا بیس روپے نہ مانگے - ملفوظ 468: اس طریق کا ادب اپنی رائے کا فنا کرنا ہے ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ انسان اپنی تمنا کو اپنی تجویذ کو باکل فنا کر دے یہ ہے ادب اس طریق کا - ملفوظ 469: فیض شیخ کی کیفیت بیان میں نہیں آ سکتی ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ فیض شیخ سے جو کیفیت ہوتی ہے اس کو کوئی بیان میں نہیں لا سکتا - ملفوظ 470: عشق کے لئے ادب لازمی ہے ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ طریق العشق کلہا آداب - اگر آداب نہیں تو وہ طریق عشق ہی نہیں ملفوظ 471: اول ہی میں تمام مراحل طے کروا دینا ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ ایک خط آیا تھا لکھا تھا کہ مجھ کو بیعت کر لو اور خدمت میں