بطور پیش گوئی ظاہر کیاگیا ہے کہ اس اشتہاری کتاب کے ذریعہ سے اور اس کے مضامین پر مطلع ہونے سے انجام کار مخالفین کو شکست فاش آئے گی اور حق کے طالبوں کو ہدایت ملے گی اور بدعقیدگی دور ہوگی اور لوگ خدائے تعالیٰ کے القاء اور رجوع دلانے سے مدد کریں گے اور متوجہ ہوں گے اور آئیں گے وغیرہا من الامور۔‘‘ (براہین احمدیہ حصہ سوم ج۱ ص۲۳۸، خزائن ج۱ ص۲۶۴)
اس کے بعد مرزاقادیانی نے وہ طویل تازہ الہام نقل کیا۔ جو تقریباً تمام تر قرآن مجید کی مختلف آیتوں کے غیرمربوط ٹکڑوں کا مجموعہ ہے۔ یہ الہام براہین کی تقریباً چالیس سطروں میں آیا ہے اور ان چالیس سطروں میں تقریباً ۵۳،۵۴ آیتوں کے ٹکڑے ہیں۔ بیچ بیچ میں چند حدیثیں بھی ہیں۔ ان دونوں کے علاوہ جو مرزاقادیانی کے جملے ہیں وہ ہندوستانی عربی کا ایک نمونہ ہیں۔ نمونہ کے طور پر اس کی آخری سطریں جس میں نسبتاً آیات کم ہیں۔ درج کی جاتی ہیں۔
’’کن فی الدنیا کانک غریب اوعابر سلبیل وکن من الصالحین الصدیقین وامر بالمعروف وانہ عن المنکر وصل علیٰ محمد واٰل محمد الصلوٰۃ ھو المربی انی رافعک الّی والقیت علیک محبۃ منی، لا الہ الا اﷲ فاکتب ولیطبع ولیرسل فی الارض، خذوا التوحید التوحید یا ابناء الفارس، وبشر الذین اٰمنوا ان لہم قد صدق عند ربہم، واتل علیہم ما اوحی الیک من ربک۰ ولا تصعر لخلق اﷲ ولا تسئم من الناس۰ اصھاب الصفۃ وما ادرک ما اصحاب الصفۃ۰ تریٰ اعینہم تفیض من الدمع یصلون علیک ربنا اننا سمعنا منادیا ینادی للایمان وداعیاً الی اﷲ وسراجاً منیرا‘‘
ترجمہ: دنیا میں ایسے رہو جیسے پردیسی یا مسافر رہتا ہے اور نیکوں اور صدیقوں میں شامل ہو اور نیکی کا حکم دو اور برائی سے روکو اور حضرت محمدﷺ اور آل محمدﷺ پر درود بھیجو۔ درود وصلوٰۃ ہی پرورش کرنے والی ہے۔ بیشک میں تجھ کو اپنی طرف اٹھانے والا ہوں اور میں نے تیری محبت لوگوں کے دل میں پیدا کر دی ہے۔ خدا کے سوا کوئی معبود نہیں۔ پس لکھ اور چھپنا چاہئے اور ملک میں بھیجنا چاہئے۔ توحید اختیار کرو، توحید اختیار کرو۔ اے ایمان والو! اور بشارت دو ان لوگوں کو جو ایمان لائے کہ ان کا ان کے رب کے یہاں بڑا پایہ ہے۔ اور ان کو پڑھ کر سناؤ جو تمہاری طرف رب کی طرف سے وحی کی گئی ہے اور مخلوق خدا کے لئے منہ نہ پھلاؤ اور لوگوں سے نہ اکتاؤ، چبوترے والے اور تمہیں کیا خبر کیا ہیں۔ چبوترے والے، تم دیکھتے ہو ان کی آنکھیں آنسوؤں سے تر ہیں۔ تم پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ہمارے پروردگار ہم نے ایک پکارنے والے کو پکارتے ہوئے