٭…
جامع مسجد دمشق کے شرقی گوشہ میں نزول ہوگا۔ (مسلم)
٭…
آپ نماز صبح کے وقت نازل ہوں گے۔ (مسلم)
٭…
نزول کے وقت آپ دو زرد رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے ہوں گے۔ (ابوداؤد)
٭…
آپ کے سر پر ایک لمبی ٹوپی ہوگی۔ (ابن عساکر)
٭…
آپ ایک زرہ پہنیں گے۔ (درمنثور)
٭…
آپ چالیس سال تک دنیا میں قیام فرمائیں گے۔
(ابوداؤد، ابن ابی شبیہ، احمد ابن حبان، ابن حریر)
٭…
حضرت شعیب علیہ السلام کی قوم میں نکاح ہوگا۔
(فتح الباری، حدیث نمبر۱۰۱ کتاب الحظط اللمقریزی)٭…
بعد نزول آپ کے اولاد ہوگی۔ (فتح الباری)
٭…
آپ صلیبب توڑیں گے، یعنی صلیبب پرستی کو اٹھا دیں گے۔ (بخاری، مسلم)
٭…
اس وقت اسلام کے سوا تمام مذاہب مٹ جائیں گے۔
(ابوداؤد، احمد ابن ابی شبیہ، ابن حبان، ابن حریر)
٭…
خنزیر کو قتل کریں گے۔ یعنی نصرانیت کو مٹائیں گے۔ (مسلم، بخاری)
کتاب وسنت کے تمام ذخیرے کے مطابق کسی ایک نبی کے بارے میں اس قدر وضاحت کے ساتھ تعارف سامنے نہیں آیا۔ اس کی وجہ اس کے سوا کیا ہوسکتی ہے کہ چونکہ ایک طویل عرصہ تک وہ چوتھے آسمان پر مقیم رہا اور اب اسے زمین پر نازل ہونا ہے تو آپؐ نے ان کی آمد کو اس قدر واضح علامات کے ساتھ روشن کر دیا ہے کہ کوئی جھوٹا انسان کسی بھی تاویل سے ان کی جگہ نہیں لے سکتا۔ مذکورہ علامات کے بعد ہر انسان ملاحظہ کر سکتا ہے کہ جب آنحضرتﷺ کے مطابق ان میں سے ایک بھی علامت مرزاقادیانی میں موجود نہیں تو ہم اسے من گھڑت پروپیگنڈے اور جھوٹی تعبیر وتاویل کے تحت کس طرح مسیح موعود تسلیم کر لیں۔
پانچواں باب … مرزاقادیانی کا تعارف
٭… ۱۸۴۰ء میں مرزاقادیانی، قصبہ قادیان ضلع گورداسپور میں پیدا ہوئے۔
(کتاب البریہ ص۱۵۹، خزائن ج۱۳ ص۱۷۷)