افضل سمجھتا ہوں تو میں کہتا ہوں درست ہے۔ میں ان دونوں سے خود کو افضل سمجھتا ہوں۔‘‘
(اعجاز احمدی ص۵۲، خزائن ج۱۹ ص۱۶۴)
’’ایک سو حسین (رضی اﷲ عنہ) میرے گریبان میں ہیں۔‘‘
(نزول المسیح ص۹۹، خزائن ج۱۸ ص۴۷۷)
مرزابشیرالدین محمود لکھتے ہیں: ’’اباجان کی ایک لمحہ کی قربانی سو حسین (رضی اﷲ عنہ) کی قربانی سے افضل ہے۔‘‘ (الفضل قادیان مورخہ ۲۶؍جنوری ۱۹۲۶ئ)
آٹھواں باب … مرزاقادیانی کے گول مول اور مضحکہ خیز الہامات
مرزاقادیانی اور حمل
’’میرا نام ابن مریم ررکھا گیا اور عیسیٰ (علیہ السلام) کی روح مجھ میں نفخ کی گئی اور استعارہ کے رنگ میں حاملہ ٹھہرایا گیا۔ آخر کئی مہینے کے جو (مدت حمل) دس مہینے سے زیادہ نہیں۔ مجھے مریم سے عیسیٰ بنایا۔ پس اس طور سے میں ابن مریم ٹھہرا۔‘‘ (کشتی نوح ص۴۷، خزائن ج۱۹ ص۵۰)
مرزاقادیانی بطور خدا کی بیوی
مرزاقادیانی کا ایک مرید قاضی یار محمد اپنے ایک پمفلٹ نمبر۳۴۔ موسومہ اسلامی قربانی میں لکھتا ہے: ’’حضرت مسیح موعود نے ایک موقع پر اپنی یہ کیفیت ظاہر فرمائی جو کشف کی حالت آپ پر طاری ہوئی۔ گویا کہ آپ عورت ہیں اور اﷲتعالیٰ نے رجولیت کی طاقت کا اظہار فرمایا۔‘‘
’’ایک ناپاک روح کی آواز آئی۔ میں سوتے سوتے جہنم میں پڑ گیا۔‘‘
(البشریٰ ج۲ ص۹۵)
مرزاقادیانی اور حیض
’’بابو الٰہی بخش چاہتا ہے کہ تیرا حیض دیکھے یا کسی اور اہم خبر پر اطلاع پائے۔ تجھ میں حیض نہیں بلکہ وہ (حیض) بچہ پیدا ہوگیا۔ جو بمنزلہ اطفال اﷲ کے ہے۔‘‘
(حقیقت الوحی ص۱۴۳، خزائن ج۲۲ ص۵۸۱)
نواں باب … مرزاغلام احمد قادیانی، تضادات کا مجموعہ
کس کا یقین کیجئے کس کا یقین نہ کیجئے
لائے بزم یار سے لوگ خبر الگ الگ