الحمد ﷲ رب العالمین والصلوٰۃ والسلام علی سید المرسلین خاتم النبیین محمد والہ وصحبہ اجمعین!
ختم نبوت انعام خداوندی اور امت اسلامیہ کا امتیاز ہے
یہ عقیدہ کہ دین مکمل ہوچکا ہے اور محمد رسول اﷲﷺ خدا کے آخری پیغمبر اور خاتم النبیین ہیں اور یہ کہ اسلام خدا کا آخری پیغام اور زندگی کا مکمل نظام ہے۔ ایک انعام خداوندی اور موہبت الٰہی ہے۔ جس کو خدا نے اس امت کے ساتھ مخصوص کیا ہے۔
اس سلسلہ میں ایک واضح اور صریح اعلان قرآن مجید کی حسب ذیل آیت ہے: ’’ماکان محمد ابا احد من رجالکم ولکن رسول اﷲ وخاتم النبیین (احزاب:۴۰)‘‘ {محمدؐ تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں۔ البتہ اﷲ کے رسول ہیں اور (سب) نبیوں کے ختم پر ہیں۔}
خاتَم اور خاتِم دونوں کے معنی لغت میں آخر کے ہیں
’’خاتمہم وخاتمہم ای آخرہم‘‘ (لسان العرب ج۴ ص۲۵)
’’خاتم النبیین ای آخرہم‘‘ (تاج العروس فی جواہر القاموس ج۱۶ ص۱۸۹، ۱۹۰)
’’خاتم النبیین وخاتم النبیین لا نہ ختم النبوۃ ای تممہا بمجیئہ‘‘
(مفردات راغب اصفہانی ج۱ ص۱۴۲)
’’ھو الذی ختم النبوۃ بمجیئہ‘‘ (تاج العروس ج۱۶ ص۱۸۹،۱۹۰)
’’خاتم النبیین ای آخر الانبیائ‘‘ (کشاف ج۳ ص۵۴۴،۵۴۵)
’’والمعنی انہ لا نبی احد بعدہ‘‘ (بحرالرائق ج۵،۶ ص۱۲۰)
’’خاتم النبیین بفتح التاء ای آخرہم‘‘ (معالم التنزیل ج۳ ص۱۷۸)
’’ہذہ الاٰیۃ نص فی انہ لا نبی بعدہ وبذلک وردت الاحادیث المتواترۃ عن رسول اﷲ عن جماعۃ من الصحابۃ‘‘ (تفسیر ابن کثیر ج۱۶ ص۳۸۱)