میری ملاقات ہوئی۔ انہیں بہت حد تک قادیانی گروہ کے جملہ عقائد ان کی گہری سازشوں اور اسلام دشمنی کا قطعاً علم نہ تھا۔ میں نے کئی تقریبات میں کھلے عام مسلمانوں کے ساتھ قادیانیوں کو علیک سلیک کرتے دیکھا تو میری حیرت واستعجاب کی حد نہ رہی۔
راقم نے ضروری سمجھا کہ فوری طور پر ایک مختصر مگر جامع کتاب منظر عام پر لا کر اسے برطانیہ، کینیڈا، افریقہ اور ہندوپاک میں مسلمانوں کے گھر پہنچایا جائے۔ اس مجموعے کو ایک پیغام کی صورت میں ہر نوجوان تک پہنچایا جائے۔ تاکہ ہر مسلمان کو قادیانیوں سے مسلمانوں کے اصل اختلافات کا علم ہوسکے۔ آنحضرتﷺ کے ہر امتی پر لازم ہے کہ وہ قادیانیوں کی سرگرمیوں کے خلاف کمر بستہ ہو۔ اس من گھڑت اور اسلام کے نام نہاد دعویداروں کا پردہ چاک کریں۔ زیر نظر مجموعے کی جملہ اشاعتوں کے لئے برطانیہ کے جن مخلص احباب نے تعاون کیا وہ پوری امت کی طرف سے شکریہ کے مستحق ہیں۔ ہر مسلمان پر لازم ہے کہ اس مجموعے کو دنیا بھر پھیلانے کے لئے اپنا اسلامی فریضہ ادا کرے۔ نیز اس ذخیرے کو نہایت حقیقت پسندانہ نقطۂ نظر سے دیکھا جائے۔
سادہ لوح قادیانیوں سے درخواست ہے کہ تعصب کی عینک اتار کر نہایت ٹھنڈے دل سے قادیانیت کا اصل روپ ملاحظہ کریں اور جس شخص کو وہ غلطی سے نبی یا مسیح موعود مان چکے ہیں۔ اس کی تمام رام کہانی سے ہم آغوش ہوکر اس گروہ کے کفریہ عقائد سے توبہ کریں۔
والسلام! ضیاء الرحمن فاروقی
حال وارد: ایڈن برا، اسکاٹ لینڈ
عامۃ الناس، سادہ لوح مسلمانوں اور توہم پرست غیرمسلموں کو
مرزائیت کے دام فریب میں پھنسانے کے لئے قادیانیوں کے پانچ حربے
جن سے خود آگاہ رہنا اور دوسرے لوگوں کو آگاہ کرنا ہر مسلمان پر نماز، روزے کی طرح فرض ہے۔ مرزائی کہتے ہیں:
٭… مرزاغلام احمد قادیانی بھی ختم نبوت کے قائل تھے اور آنحضرتﷺ کو آخری نبی مانتے تھے اور منکر ختم نبوت کو دائرہ اسلام سے خارج سمجھتے تھے۱؎۔
۱؎ اس بارے میں قادیانی حضرات قرآنی آیات میں تحریف کر کے ۱۴۰۰سالہ جملہ مفسرین کے خلاف من گھڑت مطالب کے ذریعے قوم کو گمراہ کرتے ہیں۔