وتلبیس کے تمام حربے ناکام ہوگئے۔ فریب کاری کے سارے پتے ختم ہوگئے۔ ہر شخص سے اپنی جائیداد کا دسواں حصہ جماعت کے لئے وقف کرنے والی اس جماعت کا موجودہ سربراہ سب سے پہلے پاکستان سے فرار ہوکر لندن پہنچا اور فیصلہ کے مطابق انہوں نے یہ طے کیا کہ چالبازی کے انہی حربوں کے لئے اب یورپین اور افریقی ممالک کی وہ سرزمین مناسب ہے۔ جہاں آزادی کے نام پر دنیا کا ہر عیب کھپ سکتا ہے۔ ہر دھوکہ چل سکتا ہے۔ ہر دجل کارگر ہوسکتا ہے اور تلبیس کا ہر گر خوش آسکتا ہے۔ چنانچہ لندن، جرمنی، کینیڈا اور افریقی ممالک میں بڑی بڑی کالونیاں تعمیر کرنے کے لئے کئی کئی ہزار ایکڑ اراضی خریدی گئی۔ کروڑوں ڈالرز کے ذریعے بیشمار مراکز قائم کر کے سادہ لوح اور دین اسلام سے بے بہرہ لوگوں میں اسلام ہی کا لبادہ اوڑھ کر جھوٹی نبوت اور نام نہاد مسیحیت کا پرچار کیا گیا۔ دیگر غیرمسلم اقوام کے سامنے آنحضرتﷺ کے اسلام کی دعوت کا نام لے کر مختلف حربوں کے ذریعے دنیابھر کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔
خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ علماء حق نے وراثت نبوت کی ذمہ داری کے عین مطابق تعاقب کرتے ہوئے اب یورپ میں بھی آپہنچے ہیں تو قادیانی کبھی ان کو دہشت گرد جماعت کا نام دے کر، کبھی مسلمانوں کو لڑانے والے گروہ کے نام سے پکار رہے ہیں۔ قادیانی اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگوں میں مختلف زبانوں میں اپنا لٹریچر پھیلا کر اپنے اصل چہرے کو چھپانے کے لئے کوشاں ہیں۔ لیکن فتح بالآخر اسلام ہی کی ہوگی اور اب علماء نے دنیا بھر سے قادیانیت کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے۔
چوتھا باب … مسیح علیہ السلام کا تعارف
قرآن کریم اور آنحضرتﷺ کے فرمان کے مطابق قرب قیامت میں آسمانوں سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام (مسیح موعود) نازل ہوںگے۔ ۴۰سال تک دنیا میں ان کی حکومت ہوگی۔ وہ اپنے آپ کو حضورؐ کا امتی کہلائیں گے۔ کسی ایک جگہ بھی اپنے آپ کو ’’نبی‘‘ کے لفظ سے یاد نہیں کریں گے۔ ان کی تمام علامات کو راقم کی کتاب ’’اسلام اور عقیدہ ختم نبوت‘‘ میں تحریر کر دیا گیا ہے۔ لیکن ان میں سے چند ایک ملاحظہ ہوں۔
٭…
آپ کا نزول دمشق میں ہوگا۔ (مسلم)
٭…
دمشق کی جامع مسجد میں نزول ہوگا۔ (مسلم)