۱۷۰
اس کے بعد آپ کی وفات ہو جائے گی۔
مسند احمد
۱۷۱
نبی اکرمﷺ کے روضۂ اطہر میں چوتھی قبر آپ کی ہوگی۔
مسند احمد
۱۷۲
لوگ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعمیل ارشاد کے لئے مُقعد کو خلیفہ بنائیں گے۔
مسند احمد
۱۷۳
پھر مُقعد کا بھی انتقال ہو جائے گا۔
مسند احمد۱۷۴
پھر لوگوں کے سینوں سے قرآن اٹھا لیا جائے گا۔
مسند احمد
۱۷۵
یہ واقعہ مُقعد کی موت سے تین سال بعد ہوگا۔
مسند احمد
۱۷۶
اس کے بعد قیامت کا حال ایسا ہوگا جیسے کوئی پورے نو ماہ کی حاملہ کا کہ معلوم نہیں کب ولادت ہو جائے۔
مسند احمد
۱۷۷
اس کے بعد قیامت کی بالکل قریبی علامات ظاہر ہوں گی۔
مسند احمد
’’ذالک عیسیٰ ابن مریم قول الحق الذی فیہ یمترون‘‘
ختم نبوت کے بارے صحابہ کرامؓ کا اجماع
شیخ الاسلام امام ابن تیمیہؒ کا قول ہے: ’’اور اجماع صحابہؓ حجت قطعیہ ہے۔ اس کا اتباع فرض ہے۔ بلکہ وہ تمام شرعی حجتوں سے زیادہ مؤکد اور سب سے مقدم ہے۔‘‘
(اقامۃ الدلیل ج۳ ص۱۳۰)
’’ادّلہ شرعیہ میں سب سے زیادہ بڑی دلیل صحابہ کرامؓ کا اجماع ہے۔ علماء اصول کا