قادیانیوں کی طرف سے خاتم النبیین کی معنوی تحریف
قادیانی جماعت کے لوگ پہلے اپنے مرزاقادیانی کو مسیح موعود بتاتے ہیں۔ پھر کچھ دن کے بعد اس کو نبی بتادیتے ہیں۔ جب نئی نبوت کی بات سامنے آتی ہے تو سننے والے کے کان کھڑے ہوتے ہیں اور جس کا عقیدہ اب تک یہ رہا ہو کہ حضور اقدس سیدنا محمد رسول اﷲﷺ خاتم النبیین ہیں وہ نئی نبوت کی بات سن کر چونک اٹھتا ہے اور آیت قرآنیہ پیش کرتا ہے۔ جس میں فخر کائنات حضرت محمد رسول اﷲﷺ کو خاتم النبیین بتایا ہے۔ مرزاقادیانی کے متبعین خاتم النبیین کا معنی افضل النبیین کرتے ہیں اور طرح طرح کی تاویل وتحریف کر کے اس متاثر ہونے والے شخص کو اپنا جیسا ملحد اور کافر بنالیتے ہیں۔ جب مرزاقادیانی نے اپنے کو حضور خاتم النبیین ﷺ سے بھی افضل۱؎ بتادیا تو اب مذکورہ تاویل بھی ختم ہوئی (کہ خاتم النبیین افضل النبیین کے معنی میں ہے) لیکن بے علم لوگوں کو پھنسانے کے لئے انہوں نے یہ تاویل اپنے دلائل باطلہ کے اسٹاک میں رکھی ہوئی ہے۔ جیسا کہ ہم نے پہلے عرض کیا۔ مرزاقادیانی کے متبعین صرف مسلمانوں میں اپنے کفر کی تبلیغ کرتے ہیں۔ یہودونصاریٰ اور ہندوؤں اور بدھسئوں میں اپنا کام نہیں کرتے۔
سیدنا حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں حضرت خاتم النبیینﷺ کا ارشاد ہے: ’’واﷲ لینزلن ابن مریم حکما عادلا فیکسرن الصلیب ولیقتلن الخنزیر ولیضعن الجزیۃ ولیترکن القلاص فلا یسعی علیہا ولتذہبن الشحناء والتباغض والتحاسد ولیدعون الی المال فلا یقبلہ احد (مسلم ج۱ ص۳۰۲، باب نزول عیسیٰ بن مریم علیہ السلام)‘‘ {اﷲ کی قسم ضرور ضرور ابن مریم نازل ہوں گے۔
۱؎ شاید قادیانی سادہ لوح مسلمانوں کو دھوکہ دینے کے لئے یہ کہیں کہ مرزاقادیانی نے اپنے کو حضور اقدسﷺ سے کہاں افضل بتایا؟ لہٰذا ان کے دروغ کو بے فروغ کرنے کے لئے مرزاقادیانی کا ایک عربی شعر نقل کرتے ہیں۔ آنحضرت سرور عالمﷺ پر اپنی فوقیت اور فضیلت ظاہر کرتے ہوئے مرزاقادیانی اپنی کتاب (اعجاز احمدی ص۷۱، خزائن ج۱۹ ص۱۸۳) پر لکھتا ہے ؎
لہ خسف القمر المنیر وان لی
غسا القمر ان المشرقان اتنکر ترجمہ: ان (محمد رسول اﷲﷺ) کے لئے روشن چاند گرہن ہوا اور میرے لئے چاند سورج روشنی والے دونوں گرہن ہوگئے۔ کیا تو منکر ہوتا ہے۔ دیکھو دعوائے افضلیت کس قدر جھلک رہا ہے؟