لیکن اس کا کہیں کتاب میں حوالہ نہیں۔ ڈاکٹر عبدالحق صاحب نے اپنی کتاب (چند ہم عصر ص۵۳،۵۵) میں اور ڈاکٹر سرمحمد اقبال نے اپنے ایک مضمون میں اس کا تذکرہ کیا ہے۔
(حرف اقبال ص۱۳۱) بالآخر یہ کتاب جس کا سینکڑوں آدمیوں کو انتظار واشتیاق تھا۔ چار حصوں میں (بڑے سائز کے پانچ سوباسٹھ صفحات) میں چھپ کر نکلی۔ مصنف نے اس کتاب کے ساتھ ایک اعلان بڑی تعداد میں اردو اور انگریزی میں شائع کیا اور اس کو سلاطین، وزرائ، پادری صاحبان اور پنڈتوں کے پاس بھیجا۔ جس میں انہوں نے پہلی مرتبہ اس کا اظہار کیا کہ وہ اسلام کی صداقت ظاہر کرنے کے لئے خدا کی طرف سے مامور ہیں اور وہ تمام اہل مذاہب کو مطمئن کرنے کے لئے تیار ہیں۔ اس اشتہار میں صاف صاف کہاگیا ہے: ’’یہ عاجز (مؤلف براہین احمدیہ) حضرت قادر مطلق جل شانہ، کی طرف سے مامور ہوا ہے کہ نبی ناصری اسرائیلی (مسیح) کے طرز پر کمال مسکینی وفروتنی وغربت وتذلل وتواضع سے اصلاح خلق کے لئے کوشش کرے اور ان لوگوں کو جوراہ راست سے بے خبر ہیں۔ صراط مستقیم (جس پر چلنے سے حقیقی نجات حاصل ہوتی ہے اور اس عالم میں بہشتی زندگی کے آثار اور قبولیت اور محبوبیت کے انوار دکھائی دیتے ہیں) دکھادے۔ اسی غرض سے کتاب براہین احمدیہ تالیف پائی ہے۔ جس کی ۳۷جزو چھپ کر شائع ہوچکی ہیں اور اس کا خلاصہ مطلب اشتہار ہمراہی خط ہذا میں درج ہے۔ لیکن چونکہ ساری کتاب کا شائع ہونا ایک طویل مدت پر موقوف ہے۔ اسی لئے یہ قرار پایا ہے کہ بالفعل یہ خط مع اشتہار انگریزی شائع کیا جائے اور اس کی ایک کاپی بخدمت معزز پادری صاحبان پنجاب وہندوستان وانگلستان وغیرہ بلاد جہاں تک ارسال خط ممکن ہو جو اپنی قوم میں خاص طور پر مشہور معزز ہیں۔ برہمو صاحبان وآریہ صاحبان ونیچری صاحبان وحضرات مولوی صاحبان جو وجود خوارق وکرامات سے منکر ہیں اور اس وجہ سے اس عاجز سے بدظن ہیں۔ ارسال کی جاوے۔‘‘
(مرزاغلام احمد قادیانی کے مختصر حالات ،مرتبہ معراج دین عمرقادیانی، براہین احمدیہ ص۸۲ حصہ اوّل طبع اوّل)
انہوں نے چیلنج کیا کہ اس کتاب کی کوئی نظیر پیش کی جائے اور کسی مذہب کے نمائندے اپنے دین کی صداقت کے لئے اسی تعداد میں یا اس سے کم تعداد میں دلائل پیش کریں۔ وہ براہین احمدیہ کے شروع میں لکھتے ہیں: ’’میں جو مصنف اس کتاب براہین احمدیہ کا ہوں۔ یہ اشتہار اپنی طرف سے بہ وعدہ دس ہزار روپیہ بمقابلہ جمیع ارباب مذہب اور ملت کے جو حقانیت قرآن مجید ونبوت حضرت محمد مصطفیٰﷺ سے منکر ہیں۔ اتماماً للحجت شائع کر کے اقرار صحیح قانونی اور عہد