ایڈیٹر…
وہ آفتاب چمکتا تھا جو مدینے میں
ہے جلوہ ریز وہ اب قادیان کے سینے میں
(اخبار فاروق ۲۱؍اپریل ۱۹۴۰ئ)
شوخ… لو سن لیا اختر میاں! بڑے میاں سو بڑے میاں، چھوٹے میاں سبحان اﷲ۔
اچھا میر صاحب! کچھ اس کی وجہ تسمیہ بھی بتلائیے کہ مدینے کا سورج قادیان میں کیسے چمکا؟
میر… ’’حضرت اقدس نے جو زمانہ امتی بن کر گزارا ہے۔ وہ غلام احمد اور مریم بن کر گزارا ہے۔ جب اس سے ترقی پاکر احمد اور مریم بن گئے تو نہ غلام احمد رہے اور نہ مریم۔ یہ ایک نقطہ ہے جو صرف خدا نے مجھے ہی سمجھایا ہے۔ پس امتی کے درجہ سے ترقی پاکر نبی بن جانے پر بھی آپ کو نبی نہ کہنا ایسا ہے کہ کسی پٹواری کو ڈپٹی کلکٹر بن جانے کے بعد بھی پٹواری کہتے جانا جو دراصل اس کی توہین اور گستاخی ہے۔‘‘ (اذہاق الباطل ص۳۳۰)
شوخ… جناب چوہدری ظفر اﷲ خان! کچھ آپ بھی ارشاد فرمائیں؟
ظفر اﷲ…’’ اگر (نعوذ باﷲ) آپ کے وجود کو (مرزاقادیانی) درمیان سے نکال دیا جائے تو اسلام کا زندہ مذہب ہونا ثابت نہیں ہوسکتا۔ وغیرہ۔‘‘
(تقریر مرزائیہ کانفرنس کراچی جہانگیر پارک مورخہ ۲۸؍جنوری ۱۹۵۲ئ)
شوخ… اکمل صاحب! آپ بھی کچھ اپنے خیال کے گل کھلائیں۔
اکمل… ؎
امام اپنا عزیزو اس جہاں میں
غلام احمد ہوا ہے قادیاں میں
محمد پھر اتر آئے ہیں ہم میں
اور آگے سے ہیں بڑھ کر اپنی شاں میں
محمد دیکھنے ہوں جس نے اکملغلام احمد کو دیکھے قادیاں میں
(اخبار بدر قادیان مورخہ ۲۵؍اکتوبر ۱۹۰۶ئ)