شوخ… جناب ایڈیٹر صاحب اخبار الفضل کچھ آپ کے اخبار نے بھی کچھ اس کے متعلق حصہ لیا ہے؟
الفضل… ؎
اے میرے پیارے میری جان رسول قدنی
تیرے صدقے تیرے قربان رسول قدنی
عرش اعظم پہ تیری حمد خدا کرتا ہے
اﷲ اﷲ یہ تیری شان رسول قدنی
سرمہ چشم تیری خاک قدم بنواتے
غوث الاعظم شاہ جیلان رسول قدنی
پہلی بعثت میں محمد ہے تو اب احمد ہے
تجھ پہ پھر اترا ہے قرآن رسول قدنی
(اخبار الفضل قادیان مورخہ ۱۶؍اکتوبر ۱۹۲۲ئ)
محمد پئے چار سازی امت
ہے اب احمد مجتبیٰ بن کے آیا
حقیقت کھلی بعثت ثانی کی ہم پر
کہ جب مصطفیٰ میرزا بن کے آیا
(الفضل قادیان مورخہ ۲۸؍مئی ۱۹۲۸ئ)
شوخ… مولوی اﷲ دتہ! کچھ آپ بھی ارشاد فرمائیں۔
اﷲدتہ… ’’آنحضرتﷺ کی نبوت کا دور ختم ہے۔ اب حضرت مرزاصاحب کی نبوت کا زمانہ ہے۔‘‘ (تقریر اﷲ دتہ جالندھری جلسہ سیالکوٹ مورخہ ۱۵؍جنوری ۱۹۵۰ئ)
شوخ… جناب مرزاقادیانی! آپ کے حواری جو کچھ کہہ رہے ہیں کیا یہ درست ہے؟
مرزا… ؎
منم مسیح زمانم منم کلیم خدا
منم محمد واحمد کہ مجتبیٰ باشد
(تریاق القلوب ص۶، خزائن ج۱۵ ص۱۳۴)