(فاتحہ:۱تا۳)‘‘ {سب تعریف واسطے اﷲ کے ہے جو پروردگار عالموں کا۔}
۲… بخشش کرنے والا مہربان۔
۳… اور روز جزا کا حاکم۔
۴… ’’اﷲ لا الہ الا ھو الحی القیوم لا تاخذہ سنۃ ولا نوم لہ ما فی السمٰوٰت وما فی الارض (بقر:۲۵۵)‘‘ {اﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں مگر وہ زندہ ہے ہمیشہ قائم رہنے والا۔ نہ اسے اونگھ آتی ہے نہ نیند۔ اسی کے واسطے ہے جو کچھ بیچ آسمانوں کے ہے اور بیچ زمین کے۔}
۵… ’’اﷲ الذی خلق السمٰوٰت والارض وما بینہما فی ستۃ ایام ثم الستویٰ علی العرش (سجدہ:۴)‘‘ {اﷲ وہ ہے جس نے پیدا کیا آسمانوں کو اور زمین کو اور جو کچھ درمیان ان دونوں کے ہے بیچ چھ دن کے پھر قرار پکڑا اوپر عرش کے۔}
۶… ’’قل ھو اﷲ احد۰ اﷲ الصمد۰ لم یلد ولم یولد۰ ولم یکن لہ کفوا احد (اخلاص)‘‘ {کہہ اے محمدؐ وہ اﷲ ایک ہے۔ اﷲ بے نیاز ہے۔ نہیں جنا اس نے کسی کو اور نہ وہ کسی سے جنایا گیا اور نہیں ہے واسطے اس کے برابری کرنے والا کوئی۔}
۷… ’’واذ قال ربک للملئکۃ انی جاعل فی الارض خلیفۃ وقالوا تجعل فیہا من یفسد فیہا ویسفک الدماء ونحن نسبح بحمدک ونقدس لک قال انی اعلم ما لا تعلمون (بقرہ:۳۰)‘‘ {اور جب کہا پروردگار تیرے نے واسطے فرشتوں کے تحقیق میں پیدا کرنے والا ہوں بیچ زمین کے نائب۔ کہا انہوں نے کیا بناتا ہے بیچ اس کے اس شخص کو کہ فساد کرے بیچ اس کے۔ ڈالے گا لہو اور ہم پاکی بیان کرتے ہیں۔ ساتھ تعریف تیری کے اور پاکی بیان کرتے ہیں واسطے تیرے۔ کہا تحقیق میں جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے۔}
۸… ’’انما امرہ اذا ارادا شیئاً ان یقول لہ کن فیکون (یٰسین:۸۲)‘‘ {سوائے اس کے کم نہیں کہ حکم اس کا جب چاہے پیدا کرنا کسی چیز کا یہ کہ کہتا ہے واسطے اس کے ہو۔ پس ہو جاتی ہے۔}
۹… ’’یایہا الذین اٰمنوا اٰمنوا باﷲ ورسولہ والکتٰب الذی نزل علیٰ رسولہ والکتٰب الذی انزل من قبل (النسائ)‘‘ {اے مسلمانو! اﷲ پر ایمان لاؤ اور اس کے رسول پر اور اس کتاب پر جو اس نے اپنے رسول (محمدﷺ) پر اتاری ہے اور ان کتابوں پر جو (قرآن سے) پہلے (دوسرے پیغمبروں پر) اتاریں۔}