جواب مرزا
’’میں اس خداکی قسم کھا کر کہتا ہوں جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اس نے میرا نام نبی رکھا ہے۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۶۸، خزائن ج۲۲ ص۷۱)
سوال نمبر:۱۹…مرزاقادیانی! آپ کو نبی کے واسطے کس نے منتخب کیا؟
جواب مرزا
’’جاء نی آئل واختار (ترجمہ:)میرے پاس آئل آیا اور اس نے مجھے چن لیا (حاشیہ) اس جگہ آئل خدا تعالیٰ نے جبرائیل کا نام رکھا ہے۔ اس لئے کہ باربار رجوع کرتا ہے۔‘‘
(حقیقت الوحی ص۱۰۳، خزائن ج۲۲ ص۱۰۶ حاشیہ)
سوال نمبر:۲۰…مرزاقادیانی! آپ اپنی نبوت کی تشریح تو کر دیجئے کہ آپ کیسے نبی ہیں؟
جواب مرزا
’’میرے نادان مخالفوں کو خدا روز بروز انواع واقسام کے نشان دکھلانے سے ذلیل کرتا جاتا ہے اور میں اس خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ جیسا وہ اپنے تمام بھیجے ہوئے پیغمبروں سے ہم کلام ہوا۔ ایسا ہی وہ مجھ سے بھی ہم کلام ہوا… اگر میں اس میں شک کروں تو کافر ہو جاؤں۔ میری آخرت تباہ ہو جائے جو کلام مجھ پر نازل ہوا۔ وہ یقینی اور قطعی ہے… اور میں اس پر اس طرح سے ایمان لاتا ہوں۔جیسا کہ خدا کی کتاب پر… اور خدا مجھے غیب کی خبریں بتاتا ہے۔ اس لئے خدا نے میرا نام نبی رکھا۔‘‘ (تجلیات الٰہیہ ص۱۹،۲۰، خزائن ج۲۰ ص۴۱۱،۴۱۲)
سوال نمبر:۲۱…مرزاقادیانی! تو پھر آپ کی نبوت کا انحصار نشانوں کثرت مکالمہ مخاطبہ اور غیب کی خبروں پر ہوا۔
جواب مرزا
’’اگر غیب کی خبریں پانے والا نبی کا نام نہیں رکھتا تو بتاؤ کس کے نام سے پکارا جائے۔ اگر کہو کہ اس کا نام محدث رکھنا چاہئے تو میں کہتا ہوں کہ تحدیث کے معنی کسی لغت میں اظہار غیب کے نہیں۔‘‘ (ایک غلطی کا ازالہ ص۵، خزائن ج۱۸ ص۲۰۹)
سوال نمبر:۲۲…مرزاقادیانی! بھلا یہ تو بتائیے کہ آپ کو یہ کیسے علم ہوجاتا ہے کہ یہ الہامات منجانب اﷲ ہیں؟