لوگوں نے غلطی کی ہے اور میرے قول کے سمجھنے میں غلطی کھائی ہے۔‘‘
(حمامتہ البشریٰ ص۷۹، خزائن ج۷ ص۲۹۶)
۳… ’’ان لوگوں نے مجھ پر افتراء کیا ہے۔ جو یہ کہتے ہیں کہ یہ شخص نبوت کا دعویٰ کرتا ہے۔‘‘ (حمامتہ البشریٰ ص۸، خزائن ج۷ ص۱۸۴)
۴… ’’میرا نبوت کا کوئی دعویٰ نہیں۔ یہ آپ کو غلطی ہے۔‘‘
(جنگ مقدس ص۷۴، خزائن ج۶ ص۱۵۶)
۵… ’’اور اگر یہ اعتراض ہے کہ میں نے نبوت کا دعویٰ کیا ہے تو بغیر اس کے کیا کہیں۔ لعنۃ اﷲ علی الکاذبین المفترین‘‘ (انوار الاسلام ص۳۴، خزائن ج۹ ص۳۵)
۶… ’’افتراء کے طور پر ہم پر یہ تہمت لگاتے ہیں کہ گویا ہم نے نبوت کا دعویٰ کیا ہے۔‘‘
(کتاب البریہ ص۱۹۷، خزائن ج۱۳ ص۲۱۵)
۷… ’’مجھے کب جائز ہے کہ میں نبوت کا دعویٰ کر کے اسلام سے خارج ہو جاؤں اور کافروں کی جماعت سے جا ملوں۔‘‘ (حمامتہ البشریٰ ص۹۶، خزائن ج۷ ص۲۹۷)
سوال نمبر:۱۵…مرزاقادیانی! آپ نے یہ فرمایا ہے کہ میں نے کوئی دعویٰ نبوت کا نہیں کیا اور نہ ہی مجھے روا ہے کہ میں دعویٰ نبوت کا کر کے اسلام سے خارج ہوکر کافروں کی جماعت سے جا ملوں۔ میرے قول کے سمجھنے میں انہوں نے غلطی کھائی ہے۔ میں بجز اس کے کیا کہہ سکتا ہوں کہ جھوٹوں اور مفتریوں پر خدا کی لعنت۔ مرزاقادیانی! ذرا یہ تو فرمائیے کہ وہ آپ کا کون سا قول ہے۔ جس کے سمجھنے میں علمائے دین نے غلطی کھائی ہے۔ ذرا وہ دعویٰ بھی بیان فرمادیجئے تاکہ معاملہ صاف ہو جائے۔
جواب مرزا
۱… ’’نبوت کا دعویٰ نہیں بلکہ محدث کا دعویٰ ہے جو خدا کے حکم سے کیا گیا۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۴۲۲، خزائن ج۳ ص۳۲۰)
شوخ… لیجئے حضرات! یہ ہیں وہ عقائد مرزا جن کے ذریعے سے عوام کو دھوکہ دینے کے واسطے مشتہر کیا اور لوگوں کو تسلی وتشفی کرنے کے لئے مسجد خانہ خدا میں کھڑے ہوکر اقرار کیا۔ اب ان تمام عقائد کا خلاصہ ملاحظہ فرمائیں۔