جواب مرزا
۱… ’’اے لوگو! دشمن قرآن نہ بنو اور خاتم النبیین کے بعد وحی نبوت کا سلسلہ جاری نہ کرو۔ اس خدا سے شرم کرو۔ جس کے سامنے حاضر کئے جاؤ گے۔‘‘ (آسمانی فیصلہ ص۲۵، خزائن ج۴ ص۳۳۵)
سوال نمبر:۱۳…مرزاقادیانی! یہ تو ثابت ہوگیا کہ آپ کے خیال کے مطابق جو شخص خاتم النبیین کے بعد وحی نبوت کا سلسلہ جاری کرے وہ دشمن قرآن، خدا سے بے شرم وغیرہ ہوتا ہے۔ اب یہ بھی بتادیجئے کہ جو شخص آپ کے بعد ختم نبوت کا منکر ہو کر دعویٰ نبوت کرے وہ کون ہے؟
جواب مرزا
۱… ’’اے مسلمانوں کی ذریت کہلانے والو! دشمن قرآن نہ بنو اور خاتم النبیین کے بعد وحی نبوت کا نیا سلسلہ جاری نہ کرو۔‘‘ (آسمانی فیصلہ ص۲۵، خزائن ج۴ ص۳۳۵)
۲… ’’ہم بھی مدعی نبوت پر لعنت بھیجتے ہیں۔‘‘ (مجموعہ اشتہارات ج۲ ص۲۹۷)
۳… ’’بلکہ میں اپنے عقائد میں اہل سنت والجماعت کا عقیدہ رکھتا ہوں… اور ختم المرسلین کے بعد مدعی نبوت ورسالت کو کاذب اور کافر جانتا ہوں۔‘‘(اشتہار دہلی مورخہ ۲؍اکتوبر ۱۸۹۱ئ، مجموعہ اشتہارات ج۱ ص۲۳۰)
۴… ’’کیا بدبخت مفتری جو خود نبوت ورسالت کا دعویٰ کرتا ہے۔ قرآن شریف پر ایمان رکھ سکتا ہے۔ اگر قرآن پر اس کا ایمان ہے تو کیا وہ کہہ سکتا ہے کہ بعد ختم الانبیاء کے میں بھی نبی ہوں۔‘‘ (انجام آتھم ص۷۴، خزائن ج۱۱ ص۴۷)
سوال نمبر:۱۴…مرزاقادیانی! آپ کے خیال کے مطابق حضورﷺ کے بعد جو شخص سلسلۂ نبوت کو جاری کرنے والا یا مدعی نبوت ہے وہ کافر کی اولاد، دشمن قرآن، بے حیا، بے شرم، لعنتی، کاذب، کافر، بدبخت اور مفتری ہوتا ہے۔ مگر عوام میں یہ افواہ سرگرم ہے کہ آپ نے دعویٰ نبوت ورسالت کا کیا ہے۔ یہ بات کہاں تک درست ہے۔ ذرا اس پر بھی روشنی ڈالئے۔
جواب مرزا
۱… ’’میرا کوئی حق نہیں کہ رسالت یا نبوت کا دعویٰ کروں اور اسلام سے خارج ہو جاؤں۔‘‘ (حمامتہ البشریٰ ص۷۹، خزائن ج۷ ص۲۹۷)
۲… ’’میں نے نبوت کا دعویٰ نہیں کیا اور نہ میں نے انہیں کہا ہے کہ میں نبی ہوں۔ لیکن ان