۲… ’’لعنت اﷲ علی الکاذبین‘‘
۳… ’’کاذب کو خدا وہ عزت نہیں دیتا جو اس کے پاک نبیوں اور برگزیدوں کو دی جاتی ہے۔‘‘ (سراج المنیر ص۱، خزائن ج۱۲ ص۳،۴)
۴… ’’مردار خور کاذب کا کیا حق ہے کہ آسمان اس کے لئے نشان ظاہر کرے اور زمین اس کے لئے خارق عادت عجوبے دکھائے۔‘‘ (سراج المنیر ص۱، خزائن ج۱۲ ص۳،۴)
جھوٹی قسم کھانے والے کے متعلق فتاویٰ مرزا
۱… ’’ہر ایک شخص طبعاً اپنے ایمان کی حفاظت کرتا ہے اور نہیں چاہتا کہ خدا کی قسم کھا کر جھوٹ بولے۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۳۸۴، خزائن ج۲۲ ص۳۹۹)
۲… ’’میں اس خدا کی قسم کھاتا ہوں۔ جس کی جھوٹی قسم کھانا لعنتی کا کام ہے۔‘‘
(نسیم دعوت ص۸۷، خزائن ج۱۹ ص۴۵۳)
دھوکہ باز کے متعلق فتاویٰ مرزا۱… ’’بطالوی نے اس اعتراض میں بھی شیطان ملعون کی طرح لوگوں کو دھوکہ دیا۔‘‘
(انجام آتھم ص۲۰، خزائن ج۱۱ ص۲۰)
فتویٰ محمودیہ
۱… ’’کیونکہ عقل سلیم اس امر کو تسلیم نہیں کر سکتی کہ ایک شخص خدا کا مامور بھی ہو اور لوگوں کو دھوکہ دے کر حق سے دور بھی لے جاتا ہو۔ اگر ایسا ہو تو یہ اﷲتعالیٰ کے علم پر ایک سخت حملہ ہے اور ثابت ہوتا ہے کہ نعوذ باﷲ من ذالک اس نے اپنے انتخاب میں سخت غلطی کی اور ایک ایسے شخص کو اپنا مامور بنا دیا جو دل کا ناپاک اور گندہ تھا اور بجائے حق اور صداقت کی اشاعت کے اپنی بڑائی اور عزت چاہتا اور اﷲتعالیٰ کی ذات پر اپنے یقین کو مقدم کرتا ہے۔‘‘ (دعوت الامیر ص۴۹)
کافر کے متعلق فتویٰ مرزا
۱… ’’اور کافر تو زنا کار سے بدتر ہے۔‘‘ (نزول مسیح ص۴۷، خزائن ج۱۸ ص۴۲۵)
مرزاقادیانی کا اپنے مخالف کے متعلق فتویٰ
۱… ’’جس نے میری مخالفت کا پہلو اختیار کیا وہ عیسائی، یہودی، مشرک، جہنمی ہے۔‘‘
(مجموعہ اشتہارات ج۳ ص۲۷۵)