’’صدہا نبیوں کی نسبت ہمارے معجزات اور پیشین گوئیاں سبقت لے گئی ہیں۔‘‘
(ریویو کا نمبر اوّل ص۳۹۳)
’’خدا نے اس بات کو ثابت کرنے کے لئے کہ میں اس کی طرف سے ہوں۔ اس قدر نشان دکھلائے ہیں کہ اگر وہ ہزار نبیوں پر بھی تقسیم کئے جائیں تو ان کی نبوت بھی ان سے ثابت ہوسکتی ہے۔‘‘ (چشمہ معرفت ص۳۱۷، خزائن ج۲۳ ص۳۳۲)
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں شرمناک زبان
’’وہ مسیح ابن مریم ہر طرح عاجز ہی عاجز تھا۔ معلوم کی راہ سے جو پلیدی، ناپاکی مبرز ہے۔ تولد پاکر مدت تک بھوک، پیاس، درد اور بیماری کا دکھ اٹھاتا رہا۔‘‘
(براہین احمدیہ ص۳۶۹، خزائن ج۱ ص۴۴۱،۴۴۲)
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں مرزاقادیانی کے نظریات
خاندان پر زنا کا الزام ’’عیسیٰ (حضرت عیسیٰ علیہ السلام) کا خاندان بھی نہایت پاک اور مطہر ہے۔ آپ کی تین دادیاں نانیاں زناکار اور کسبی عورتیں تھیں۔ جن کے خون سے آپ کا وجود ظہور پذیر ہوا۔‘‘
(حاشیہ ضمیمہ انجام آتھم ص۷، خزائن ج۱۱ ص۲۹۱)
حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر شراب پینے، جھوٹ بولنے کا الزام
’’عیسیٰ (حضرت عیسیٰ علیہ السلام) جھوٹ کا عادی تھا۔‘‘
(ضمیمہ انجام آتھم ص۵، خزائن ج۱۱ ص۲۸۹)
’’مسیح (حضرت عیسیٰ علیہ السلام) کا چال چلن کیا تھا؟ ایک کھاؤ، پیو، شرابی، نہ زاہد، نہ عابد اور نہ حق کا پرستار، متکبر اور خود خدائی کا دعویٰ کرنے والا۔‘‘ (مکتوبات احمدیہ ج۳ ص۲۱)
’’یورپ کے لوگوں کو جس قدر شراب نے نقصان پہنچایا ہے۔ اس کا سبب تو یہ تھا کہ عیسیٰ (علیہ السلام) شراب پیا کرتا تھا۔ شاید کسی بیماری کی وجہ سے یا پرانی عادت سے۔‘‘
(کشتی نوح ص۶۵ حاشیہ،خزائن ج۱۹ ص۷۱)