شرعی عدالت نے اپنے فیصلہ میں لکھا: ’’قادیانی چونکہ کلمہ طیبہ کی آڑ میں مسلمانوں کی اصطلاحات کو استعمال کر کے سادہ لوح مسلمانوں کو دھوکہ دیتے رہے ہیں۔ اس لئے حکومت کا قانون حقائق پر مبنی ہے۔‘‘
فاضل عدالت کے مطابق: ’’مرزاقادیانی نے خود کو ’’محمد‘‘ لکھا ہے۔ اس لئے کلمہ طیبہ میں قادیانیوں کی مراد ’’مرزاقادیانی‘‘ ہے۔ اس لئے یہ صریح دھوکہ ہے۔
’’مرزاقادیانی بہت بڑا دھوکے باز اور مفتری انسان تھا۔‘‘
جنوبی افریقہ٭… ۶؍ستمبر ۱۹۸۲ء کو جنوبی افریقہ کی ایک عدالت نے قادیانیوں کو غیرمسلم اقلیت قرار دے دیا۔
قادیانیوں کے بارے میں اہم پیغام ہر مسلمان کے نام
مرزاغلام احمد قادیانی کو ایک صدی قبل برطانوی سامراج انگریز نے اپنے مخصوص مفادات کے تحفظ، اپنے خلاف نت نئے دن ہونے والی مسلمانوں کی جنگ آزادی کی روک تھام اور امت مسلمہ کو لڑانے کے لئے ایک آلہ کے طور پر امت مسلمہ کے مقابل کھڑا کیا۔ اس وقت سے لے کر آج تک قادیانی امت اپنے باطل نظریات کی اشاعت میں مصروف ہے۔ قادیانیوں کی تبلیغ کا اصل محور، دین اسلام سے ناواقف انگریزی تعلیم یافتہ طبقہ اور سادہ لوح مسلمان ہیں۔ جن کو کبھی علماء کے خلاف (مسلمانوں کے بعض فروعی مسائل کے اختلافات کی آڑ میں) پروپیگنڈہ کر کے ان کی اسلامی تحریکات کو ملاّ ازم کا نام دے کر مشتعل کیا جاتا ہے۔ کبھی مرزاقادیانی کے ابتدائی دور کی تحریریں پیش کر کے دھوکہ دیا جاتا ہے کہ مرزاقادیانی تو خود ختم نبوت کے منکر کو کافر کہتے ہیں۔ کبھی یہ کہہ کر کہ مرزاقادیانی حضرت عیسیٰ علیہ السلام بن کر آئے ہیں اور جس عیسیٰ کی ملاّ لوگ بات کرتے ہیں وہ تو موسیٰ علیہ السلام کے امتی تھے اور مرزاقادیانی حضورﷺ کے امتی ہیں اور تم موسیٰ علیہ السلام کے عیسیٰ علیہ السلام کو ماننے کے بجائے حضرت محمدﷺ کے غلام عیسیٰ کو مانو۔ اور کبھی خاتم النبیین کے معنی میں تحریف کر کے کہتے ہیں کہ خاتم کا معنی مہر ہے اور مرزاقادیانی پر حضورﷺ نے نبوت کی مہر لگادی ہے۔ ایسی فریب کاریوں اور دھوکہ دہی سے آگاہ کرنے کے لئے جب علماء اسلام قرآن وحدیث کے ہزاروں حوالے اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی احادیث