خاتم النبیین میں ’’خاتم‘‘ کا معنی مہر کر کے کہتے ہیں کہ حضور اکرمﷺ نے مرزاقادیانی کی نبوت پر مہر لگا دی ہے۔ حالانکہ اس حقیقت سے ایک عام آدمی بھی واقف ہے کہ مہر ہمیشہ ہر چیز کے آخر میں لگائی جاتی ہے اور پھر چودہ سو سال کے کسی بھی مفسر نے اس کا معنی نبوت کے جاری کرنے والی مہر کا نہیں لیا۔ جب کہ نبوت کا خاتمہ کی مہر کیا ہے؟ پھر قرآن کی ۱۰۰سے زائد آیات اور ۲۰۰سے زیادہ احادیث میں مذکور ہے کہ انحضرتﷺ کے بعد ہر قسم کی نبوت کا دروازہ بند ہے۔
٭… حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے قرب قیامت میں دوبارہ آنے کی تمام روایات کو مرزاقادیانی پر منطبق کر کے کہتے ہیں۔ مولوی لوگ جس عیسیٰ علیہ السلام کے ظہور کے بارے میں کہتے ہیں، وہ تو فوت ہوچکا ہے اور اس (عیسیٰ علیہ السلام) کی قبرسری نگر (مقبوضہ کشمیر) میں موجود ہے اور وہ عیسیٰ (علیہ السلام) تو بنی اسرائیل کی قوم کے نبی اور موسیٰ (علیہ السلام) کے امتی تھے۔ اب مرزاقادیانی امت محمدیہ ہی کی طرف سے مسیح بن کر آئے ہیں۔ یہ حضور(ﷺ) کے امتی بھی ہیں اور مسیح بھی۔٭… دنیا میں سب سے زیادہ فساد کرنے والے مولوی لوگ خصوصاً سید عطاء اﷲ شاہ بخاریؒ کے ماننے والے ہیں۔ انہی ملاؤں نے ملت اسلامیہ کو فرقہ واریت کے ذریعے لڑایا، ان کا کام ہی ایک دوسرے کو کافر بنانا ہے۔ اگر یہ احمدیوں کے خلاف ہیں تو آپس میں بھی تو یہ ایک دوسرے کو کافر کہتے ہیں۔ لہٰذا نہ ان کے قریب جاؤ اور نہ مولویوں کی بات سنو۔
٭… سادہ لوح عام لوگوں میں خوش خلقی، عاجزی، فروتنی، بیچارگی کا پیکر بن کر ان کے دکھ درد میں شریک ہونا اور ایک نمونہ اخلاق کی صورت میں ان کی ضروریات کو پورا کرنے کی پیش کش اور اس سلسلہ میں ملازمت دلوانا، شادی کرانا اور روزگار مہیا کرنا… اس طرح ایک عام مسلمان کو دنیوی حرص میں مبتلا کر کے دولت ایمان سے بالکل خالی کر دیتے ہیں۔
٭… اسلام کی حقانیت کے بلند بانگ دعوے کرنا، قرآنی آیات واحادیث کی علماء اسلام کی طرح تشریح کرنا، اسلامی شعائر کو اپنانا، اسلامی اصطلاحات استعمال کرنا، اپنے نام نہاد اسلام کے بارے میں کئی زبانوں میں لٹریچر فراہم کرنا، اپنے مربیوں کے ذریعے اسلام سے ناواقف انگریزی دانوں، جدید تہذیب کے پرستارروں، نئی نسل کو من گھڑت اسلام کے چھوٹے چھوٹے کتابچے، اس موضوع پر تقاریر کے کیسٹ فراہم کرنا اور رفتہ رفتہ خالی اذہان کو اسلام کے نام پر احمدیت سے روشناس کرانا اور پھر اسی ’’احمدیت‘‘ کے لبادے میں وہ زہر ان کے قلوب میں اتارنا جس کا تریاق