مسیح موعود کا یاجوج ماجوج کے لئے بددعا فرمانا اور ان کی ہلاکت
۱۶۲
اس کے بعد حضرت عیسیٰ علیہ السلام یاجوج ماجوج کے لئے بددعا فرمائیں گے۔
ابن ابی شیبہ، عباس، ابن حمید، حاکم، بیہقی، ابن ابی حاتم
۱۶۳
اﷲتعالیٰ ان کے گلوں میں ایک گلٹی نکال دے گا۔ جس سے سب کے سب دفعتہ مرے ہوئے رہ جائیں گے۔
ابن ابی شیبہ، عباس، ابن حمید، حاکم، بیہقی، ابن ابی حاتم
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا جبل طور سے اترنا
۱۶۴
اس کے بعد حضرت عیسیٰ علیہ السلام مسلمانوں کو لے کر جبل طور سے زمین پر اترین گے۔
ابن ابی شیبہ، عباس، ابن حمید، حاکم، بیہقی، ابن ابی حاتم
۱۶۵
مگر تمام زمین یاجوج ماجوج کے مردوں کی بدبو سے بھری ہوئی ہوگی۔
ابن ابی شیبہ، عباس، ابن حمید، حاکم، بیہقی، ابن ابی حاتم
۱۶۶
حضرت عیسیٰ علیہ السلام دعا فرمائیں گے کہ بدبو دور ہو جائے۔ابن ابی شیبہ، عباس، ابن حمید، حاکم، بیہقی، ابن ابی حاتم
۱۶۷
اﷲتعالیٰ بارش برسائے گا جس سے تمام زمین دھل جائے گی۔
ابن ابی شیبہ، عباس، ابن حمید، حاکم، بیہقی، ابن ابی حاتم
۱۶۸
پھر زمین اپنی اصلی حالت پر پھولوں اور پھلوں سے بھر جائے گی۔
ابن ابی شیبہ، عباس، ابن حمید، حاکم، بیہقی، ابن ابی حاتم
مسیح موعود کی وفات اور اس سے قبل وبعد کے حالات
۱۶۹
حضرت عیسیٰ علیہ السلام لوگوں کو فرمائیں گے کہ میرے بعد ایک شخص کو خلیفہ بنائیں جس کا نام مُقعد ہے۔
الاشاعۃ البرزنجی