۱۵۵
اس لشکر میں ایک شخص ایک سرخ (یاسیاہ، سفید) گھوڑے پر سوار ہوگا اور یہ سارا لشکر شہید ہو جائے گا۔ ان میں سے ایک بھی واپس نہ آئے گا۔
ابن ابی شیبہ، عباس، ابن حمید، حاکم، بیہقی، ابن ابی حاتم
دجال کی ہلاکت اور اس کے لشکر کی شکست
۱۵۶
دجال جب حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو دیکھے گا تو اس طرح پگھلنے لگے گا جیسے نمک پانی میں پگھلتا ہے۔
ابن ابی شیبہ، عباس، ابن حمید، حاکم، بیہقی، ابن ابی حاتم
۱۵۷
اس وقت تمام یہودیوں کو شکست ہوگی۔
ابن ابی شیبہ، عباس، ابن حمید، حاکم، بیہقی، ابن ابی حاتم
یاجوج ماجوج کا نکلنا اور ان کے بعض حالات
۱۵۸
اﷲتعالیٰ یاجوج ماجوج کو نکالے گا۔ جن کا سیلاب تمام عالم کو گھیر لے گا۔
ابن ابی شیبہ، عباس، ابن حمید، حاکم، بیہقی، ابن ابی حاتم
۱۵۹
اس وقت حضرت عیسیٰ علیہ السلام تمام مسلمانوں کو طور پہاڑ پر جمع فرمائیں گے۔ابن ابی شیبہ، عباس، ابن حمید، حاکم، بیہقی، ابن ابی حاتم
۱۶۰
یاجوج ماجوج کا ابتدائی حصہ جب دریائے طبریہ پر گزرے گا تو سب دریا کو پی کر صاف کر دے گا۔
ابن ابی شیبہ، عباس، ابن حمید، حاکم، بیہقی، ابن ابی حاتم
۱۶۱
اس وقت ایک بیل لوگوں کے لئے سو دینار سے بہتر ہوگا۔ (بوجہ قحط کے یا دنیا سے قلت رغبت کی وجہ سے)
ابن ابی شیبہ، عباس، ابن حمید، حاکم، بیہقی، ابن ابی حاتم