۱۴۷
جب وہ بادل کو کہے گا فوراً بارش ہو جائے گی۔
مسند احمد
۱۴۸
اور جب چاہے گا تو قحط پڑ جائے گا۔
مسند احمد
۱۴۹
مادرزاد اندھے اور ابرص کو تندرست کر دے گا۔
مسند احمد
۱۵۰
زمین کے پوشیدہ خزانوں کو حکم دے گا تو فوراً باہر آکر اس کے پیچھے ہو جائیں گے۔
طبرانی
۱۵۱
دجال ایک نوجوان آدمی کو بلائے گا اور تلوار سے اس کے دو ٹکڑے بیچ سے کر دے گا اور پھر اس کو بلائے گا تو وہ صحیح سالم ہوکر ہنستا ہوا سامنے آجائے گا۔
طبرانی
۱۵۲
اس کے ساتھ ستر ہزار یہودی ہوں گے۔ جن کے پاس جڑاؤ تلواریں اور ساج ہوں گے۔
طبرانی۱۵۳
لوگوں کے تین فرقے ہو جائیں گے۔ ایک فرقہ دجال کا اتباع کرے گا اور ایک فرقہ اپنی کاشت کاری میں لگا رہے گا اور ایک فرقہ دریائے فرات کے کنارے پر اس کے ساتھ جہاد کرے گا۔
ابن ابی شیبہ، عباس، ابن حمید، حاکم، بیہقی، ابن ابی حاتم
۱۵۴
مسلمان ملک شام کی بستیوں میں جمع ہو جائیں گے اور دجال کے پاس ایک ابتدائی لشکر بھیجیں گے۔
ابن ابی شیبہ، عباس، ابن حمید، حاکم، بیہقی، ابن ابی حاتم