۱۴۰
مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کے ہر راستہ پر فرشتوں کا پہرہ ہوگا۔ جو دجال کو اندر نہ گھسنے دیں گے۔
مسند احمد
۱۴۱
جب مکہ ومدینہ سے دفع کر دیا جائے گا تو ظریب احمر میں سنجہ (کھاری زمین) کے ختم پر جاکر ٹھہرے گا۔
مسند احمد
۱۴۲
اس وقت میں تین زلزلے آئیں گے جو منافقین کو مدینہ سے نکال پھینکیں گے اور تمام منافق مرد وعورت دجال کے ساتھ ہو جائیں گے۔
مسند احمد
۱۴۳
اس کے ساتھ ظاہری طور پر جنت دوزخ ہوگی۔ مگر حقیقت میں اس کی جنت دوزخ اور دوزخ جنت ہوگی۔
مسند احمد
۱۴۴
اس کے زمانہ میں ایک دن سال کے برابر اور دوسرا مہینہ کے برابر اور تیسرا ہفتہ کے برابر ہوگا اور پھر باقی ایام عادت کے موافق ہوں گے۔
مسند احمد
۱۴۵
وہ ایک گدھے پر سوار ہوگا جس کے دونوں ہاتھوں کا درمیانی فاصلہ چالیس ہاتھ ہوگا۔
مسند احمد
۱۴۶
اس کے ساتھ شیاطین ہوں گے جو لوگوں سے کلام کریں گے۔
مسند احمد