لوگوں کے بقیہ حالات
۱۲۳
مسلمان دجال سے بچ کر افیق پہاڑ پر جمع ہو جائیں گے۔ (یہ پہاڑ ملک شام میں ہے)
احمد ج۴ ص۲۱۶،۲۱۷
اس وقت مسلمان سخت فقروفاقہ میں مبتلا ہوں گے۔ یہاں تک کہ بعض لوگ اپنی کمان کا چلہ جلا کر کھا جائیں گے۔
احمد ج۴ ص۲۱۶،۲۱۷
۱۲۵
اس وقت اچانک ایک منادی آواز دے گا کہ تمہارا فریادرس آگیا۔
احمد ج۴ ص۲۱۶،۲۱۷
۱۲۶
لوگ تعجب سے کہیں گے کہ یہ تو کسی پیٹ بھرے ہوئے کی آواز ہے۔
احمد ج۴ ص۲۱۶،۲۱۷
غزوۂ ہندوستان کا ذکر
۱۲۷
ایک مسلمانوں کا لشکر ہندوستان پر جہاد کرے گا اور اس کے بادشاہوں کو قید کر لے گا۔
ابونعیم ج۱ ص۴۰۹، حدیث نمبر۱۲۳۶
۱۲۸
یہ لشکر اﷲ کے نزدیک مقبول اور مغفور ہوگا۔
ابونعیم ج۱ ص۴۰۹، حدیث نمبر۱۲۳۶
۱۲۹
جس وقت یہ لشکر واپس ہوگا تو عیسیٰ علیہ السلام کو ملک شام میں پائے گا۔
ابونعیم ج۱ ص۴۰۹، حدیث نمبر۱۲۳۶
۱۳۰
بنی عباس اس وقت گاؤں میں رہیں گے۔
کنزالعمال ج۱۴ ص۶۲۰، حدیث نمبر۳۹۷۲۷