نمبر۳۸۷۴۰
۱۰۵
ہر ڈنگ والے زہریلے جانور کا ڈنگ وغیرہ نکال لیا جائے گا۔
ابن ماجہ ص۲۹۸
۱۰۶
یہاں تک کہ ایک لڑکی اگر سانپ کے منہ میں ہاتھ دے گی تو وہ اس کو نقصان نہ پہنچائے گا۔
ابن ماجہ ص۲۹۸
۱۰۷
ایک لڑکی شیر کو بھگادے گی اور وہ اس کو کوئی تکلیف نہ پہنچا سکے گا۔
ابن ماجہ ص۲۹۸
۱۰۸
بھیڑیا بکریوں کے ساتھ ایسا رہے گا جیسے کتا ریوڑ کی حفاظت کے لئے رہتا ہے۔
ابن ماجہ ص۲۹۸
۱۰۹
ساری زمین مسلمانوں سے اس طرح بھر جائے گی جیسے برتن پانی سے بھر جاتا ہے۔
ابن ماجہ ص۱۱۰
صدقات کا وصول کرنا چھوڑ دیا جائے گا۔
ابن ماجہ ص۲۹۸
یہ برکات کتنی مدت تک رہیں گی؟
۱۱۱
یہ برکات سات سال تک رہیں گی۔
مسلم ج۲ ص۴۰۳، باب ذکر الدجال
لوگوں کے حالات متفرقہ جو مسیح موعود کے وقت میںہوں گے
۱۱۲
رومی لشکر مقام اعماق یا وابق میں اترے گا۔
مسلم ج۲ ص۳۹۱، کتاب الفتن واشراط الساعۃ
۱۱۳
ان سے جہاد کے لئے مدینہ منورہ سے ایک لشکر چلے گا۔
مسلم ج۲ ص۳۹۱،۳۹۲، کتاب الفتن واشراط الساعۃ