۸۴
دجال کو قتل فرمائیں گے۔
ابن ماجہ ص۲۹۸
۸۵
دجال کا قتل ارض فلسطین میں باب لد کے پاس ہوگا۔
ابن ماجہ ص۲۹۸
۸۶
اس کے بعد تمام دنیا مسلمان ہو جائے گی۔ابن ماجہ ص۲۹۸
۸۷
جو یہودی باقی ہوں گے۔ چن چن کر قتل کر دئیے جائیں گے۔
ابن ماجہ ص۲۹۸
۸۸
کسی یہودی کو کوئی چیز پناہ نہ دے سکے گی۔
ابن ماجہ ص۲۹۸
۸۹
یہاں تک کہ درخت اور پتھر بول اٹھیں گے کہ ہمارے پیچھے یہودی چھپا ہوا ہے۔
ابن ماجہ ص۲۹۸
۹۰
اس وقت اسلام کے سوا تمام مذاہب مٹ جائیں گے۔
مسند احمد ج۲ ص۴۳۷
۹۱
اور جہاد موقوف ہو جائے گا۔ کیونکہ کوئی کافر ہی باقی نہ رہے گا۔
بخاری ج۱ ص۴۹۰
۹۲
اور اس لئے جزیہ کا حکم بھی باقی نہ رہے گا۔
مسلم ج۱ ص۸۷، باب نزول عیسیٰ
۹۳
مال وزر لوگوں میں اتنا عام کر دیں گے کہ کوئی قبول نہ کرے گا۔
مسلم ج۱ ص۸۷، باب نزول عیسیٰ
۹۴
حضرت عیسیٰ علیہ السلام لوگوں کی امامت کریں گے۔مسلم، مسند احمد
۹۵
حضرت مسیح مقام فج الروحاء میں تشریف لے جائیں گے۔
مسلم ج۱ ص۴۰۸