۶۷
دمشق کی جامع مسجد میں نزول ہوگا۔
کنزالعمال ج۱۴ ص۲۸۶، حدیث نمبر۳۸۷۴۰
۶۸
جامع مسجد دمشق کے بھی شرقی گوشہ میں نزول ہوگا۔
کنزالعمال ج۱۴ ص۲۸۶، حدیث نمبر۳۸۷۴۰
۶۹
نماز صبح کے وقت آپ نازل ہوںگے۔
مسند احمد ج۴ ص۲۱۷
بوقت نزول حاضرین کا مجمع اور ان کی کیفیت
۷۰
مسلمانوں کی ایک جماعت مع امام مہدی کے مسجد میں موجود ہوگی۔ جو دجال سے لڑنے کے لئے جمع ہوئے ہوں گے۔
ابن ماجہ ص۲۹۸، باب فتنۃ الدجال وخروج عیسیٰ بن مریم
۷۱
ان کی تعداد آٹھ سو مرد اور چار سو عورتیں ہوں گی۔
کنزالعمال ج۱۴ ص۳۳۸، حدیث نمبر۳۸۸۶۳
۷۲
بوقت نزول عیسیٰ علیہ السلام یہ لوگ نماز کے لئے صفیں درست کرتے ہوئے ہوں گے۔
مسلم ج۲ ص۳۹۲
۷۳
اس جماعت کے امام اس وقت حضرت مہدی ہوں گے۔
ابن ماجہ ص۲۹۸
۷۴
حضرت مہدی علیہ السلام کو امامت کے لئے بلائیں گے اور وہ انکار کریں گے۔
مسلم ج۱ ص۸۷، باب نزول عیسیٰ بن مریم
۷۵
جب حضرت مہدی پیچھے ہٹنے لگیں گے تو عیسیٰ علیہ السلام ان کی پشت پر ہاتھ رکھ کر انہیں کو امام بنائیں گے۔
ابن ماجہ ص۲۹۸، باب فتنۃ الدجال وخروج عیسیٰ علیہ السلام