آخر زمانہ میں آپ کا دوبارہ نزول
۵۸
قرب قیامت میں پھر آسمان سے اترنا۔
کنزالعمال ج۱۴ ص۲۶۶، حدیث نمبر۳۸۶۷۱
۵۹
نزول کے وقت آپ کا لباس، دو زردرنگ کے کپڑے پہنے ہوئے ہوں گے۔
(مسند احمد ج۲ ص۴۳۷)
۶۰
آپ کے سر پر ایک لمبی ٹوپی ہوگی۔
کنزالعمال ج۱۴ ص۶۱۸، حدیث نمبر۳۹۷۲۶
۶۱
آپ ایک زرہ پہنیں گے۔
حدیث نمبر۶۸، درمنثور
بوقت نزول آپ کے بعض حالات
۶۲
دونوں ہاتھ دو فرشتوں کے کندھوں پر رکھے ہوئے اتریں گے۔
مسند احمد ج۴ ص۱۸۱
۶۳
آپ کے ہاتھ میں ایک حربہ ہوگا۔ جس سے دجال کو قتل کریں گے۔
ابن عساکر ج۲۰ ص۱۵۲
۶۴
اس وقت جس کسی کافر پر آپ کے سانس کی ہوا پہنچ جائے گی وہ مر جائے گا۔
کنزالعمال ج۱۴ ص۲۸۶،حدیث نمبر۳۸۷۴۰
۶۵
سانس کی ہوا اتنی دور تک پہنچے گی جہاں تک آپ کی نظر جائے گی۔
کنزالعمال ج۱۴ ص۲۸۶، حدیث نمبر۳۸۷۴۰
مقام نزول اور وقت نزول کی مکمل تعیین وتوضیح
۶۶
آپ کا نزول دمشق میں ہوگا۔
کنزالعمال ج۱۴ ص۲۸۶، حدیث نمبر۳۸۷۴۰