۳۸
ولادت کے بعد حضرت مریم کی غذا تازہ کھجوریں۔
تساقط علیک رطباً جنیاً (مریم:۲۵)
۳۹
حضرت مریم کا آپ کو گود میں اٹھا کر گھر لانا۔
فاتت بہ قومہا تحملہ (مریم:۲۷)
۴۰
ان کی قوم کا تہمت رکھنا اور بدنام کرنا۔
یمریم لقد جئت شیئا فریا (مریم:۲۷)
۴۱
حضرت مریم سے رفع تہمت کے لئے من جانب اﷲ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا کلام فرمانا اور یہ فرمانا کہ میں نبی ہوں۔
قال انی عبداﷲ آتنی الکتاب وجعلنی نبیاً (مریم:۳۰)
حضرت مسیح موعود کے خصائص
۴۲
مسیح موعود کا مردوں کو بحکم خدا زندہ کرنا۔
واحیی الموتیٰ (آل عمران:۴۹)
۴۳
برص کے بیمار کو شفا دینا۔ابری الاکمہ والابرص (آل عمران:۴۹)
۴۴
مادرزاد اندھے کو بحکم الٰہی شفا دینا۔
ابری الاکمہ والابرص (آل عمران:۴۹)
۴۵
مٹی کی چڑیوں میں بحکم الٰہی جان ڈالنا۔
فانفخ فیہ فیکون طیراً باذن اﷲ (آل عمران:۴۹)
۴۶
آدمیوں کے کھائے ہوئے کھانے کو بتادینا کہ کیا کھایا تھا؟
وانبئکم بما تأکلون (آل عمران:۴۹)
۴۷
جو چیزیں لوگوں کے گھروں میں چھپی ہوئی رکھی ہیں ان کو بن دیکھنے بتا دینا۔
وما تدخرون فی بیوتکم (آل عمران:۴۹)
۴۸
کفار بنی اسرائیل کا حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے قتل کا ارادہ کرنا اور حفاظت الٰہی
ومکروا ومکراﷲ واﷲ خیر الماکرین (آل عمران:۵۴)