۲۶
ان کے پاس بشکل انسان فرشتہ کا آنا۔
فارسلنا الیہا روحنا فتمثل لہا بشرا سویاً (مریم:۱۷)
۲۷
مریم کا پناہ مانگنا۔
انی اعوذ بالرحمن منک (مریم:۱۸)
۲۸
فرشتہ کا من جانب اﷲ ولادت حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی خبر دینا۔لاحب لک غلاما ذکیاً (مریم:۱۹)
۲۹
مریم کا اس خبر پر تعجب کرنا کہ بغیر صحبت مرد کے کیسے بچہ ہوگا؟
انی یکون لی غلام ولم یمسسنی بشر (مریم:۲۰)
۳۰
فرشتہ کا منجانب اﷲ یہ پیغام دینا کہ اﷲتعالیٰ پر یہ سب آسان ہے۔
قال ربک ہو علیّ ہیّن (مریم:۲۱)
۳۱
بحکم خداوندی بغیر صحبت مرد کے ان کا حاملہ ہونا۔
فحملتہ (مریم:۲۲)
۳۲
دردزہ کے وقت ایک کھجور کے درخت کے نیچے آجانا۔
فاجاء ھا المخاض الیٰ جذع النخلۃ (مریم:۲۳)
آپ کی ولادت کس جگہ اور کس طرح ہوئی
۳۳
مسکونہ مکان سے دور ایک باغ کے گوشہ میں ولادت ہوئی۔
فانتبذت بہ مکانا قصیاً (مریم:۲۲)
۳۴
حضرت مریم ایک کھجور کے درخت کے تنا پر ٹیک لگائے ہوئے تھیں۔
الیٰ جذع النخلۃ (مریم:۲۳)
۳۵
ولادت کے بعد مریم کے بوجۂ حیا کے پریشان ہونا اور لوگوں کی تہمت سے ڈرنا۔
قالت یٰلیتنی مت قبل ہذا وکنت نسیاً منسیاً (مریم:۲۳)
۳۶درخت کے نیچے سے فرشتہ کا آواز دینا۔
فنادھا من تحتہا (مریم:۲۴)
۳۷
کہ گھبراؤ نہیں اﷲ نے تمہیں ایک سردار دیا ہے۔
الّا تحزنی قد جعل ربک تحتک سریاً (مریم:۲۴)