والدہ مسیح موعود علیہ السلام حضرت مریم علیہا السلام کے بعض حالات
۱۵
مس شیطان سے محفوظ رہنا۔
انی اعیذھابک (آل عمران:۳۶)
۱۶
ان کا نشوونما غیر عادی طور پر ایک دن میں سال بھر کے برابر ہونا۔
وانبتہا نباتاً حسنا (آل عمران:۳۷)
۱۷
مجاورین بیت المقدس کا مریم کی تربیت میں جھگڑنا اور حضرت زکریا علیہ السلام کا کفیل ہونا۔
اذ یختصمون (آل عمران:۴۴)
۱۸
ان کو محراب میں ٹھہرانا اور ان کے پاس غیبی رزق آنا۔
کلما دخل علیہا زکریا المحراب وجد عندھا رزقا (آل عمران:۳۷)
۱۹
زکریا کا سوال اور مریم کا جواب کہ یہ اﷲتعالیٰ کی طرف سے ہے۔
قالت ہو من عند اﷲ (آل عمران:۳۷)
۲۰
فرشتوں کا ان سے کلام کرنا۔
اذ قالت الملئکۃ یمریم (آل عمران:۴۲)۲۱
ان کا اﷲ کے نزدیک مقبول ہونا۔
ان اﷲ اصطفک (آل عمران:۴۲)
۲۲
ان کا حیض سے پاک ہونا۔
وطہرک (آل عمران:۴۲)
۲۳
تمام دنیا کی موجودہ عورتوں سے افضل ہونا۔
واصطفک علیٰ نساء العلمین (آل عمران:۴۲)
حضرت مسیح علیہ السلام کے ابتدائی حالات استقرار حمل وغیرہ
۲۴
مریم کا ایک گوشہ میں جانا۔
اذا انتبذت (مریم:۱۶)
۲۵
اس گوشہ کا شرقی جانب میں ہونا۔ ان کا پردہ ڈالنا۔
مکاناً شرقیاً فاتخذت من دونہم حجابا (مریم:۱۷)