۳
آپ کا لقب مسیح ہے۔
اسمہ المسیح عیسیٰ ابن مریم (آل عمران:۴۵)
۴
آپ کا لقب کلمتہ اﷲ ہے۔
ان اﷲ یبشرک بکلمۃ منہ (آل عمران:۴۵)
۵
آپ کا لقب روح اﷲ ہے۔
کلمۃ القاہا الیٰ مریم وروح منہ (نسائ:۷۱)
مسیح موعود کے خاندان کی پوری تفصیل
۶
آپ کی والدہ ماجدہ کا نام مریم ہے۔ذالک عیسیٰ ابن مریم (مریم:۳۴)
۷
آپ بغیر باپ کے بقدرت خداوندی صرف ماں سے پیدا ہوئے۔
انی یکون لی غلام ولم یمسسنی بشرولم اک بغیاً (مریم:۲۰)
۸
آپ کے نانا عمران علیہ السلام ہیں۔
مریم ابنت عمران التی (التحریم:۱۲)
۹
آپ کی نانی امرأۃ عمران (حنہ) ہیں۔
اذ قالت امرأۃ عمران (آل عمران:۳۵)
۱۰
آپ کے ماموں ہارون۱؎ ہیں۔
یاخت ہرون (مریم:۳۸)
۱۱
آپ کی نانی کی یہ نذر کہ اس حمل سے جو بچہ پیدا ہوگا وہ بیت المقدس کے لئے وقف کروں گی۔
انی نذرت لک مافی بطنی محرراً (آل عمران:۳۵)
۱۲
پھر حمل سے لڑکی کا پیدا ہونا
فلما وضعتہا (آل عمران:۳۶)
۱۳
پھر ان کا عذر کرنا کہ یہ عورت ہونے کی وجہ سے وقف کے قابل نہیں۔
انی وضعتہا انثی (آل عمران:۳۶)
۱۴
اس لڑکی کا نام مریم رکھنا۔انی سمیتہا مریم (آل عمران:۳۶)
۱؎ ہارون سے اس جگہ ہارون نبی علیہ السلام مراد نہیں۔ کیونکہ وہ تو مریم سے بہت پہلے گزر چکے تھے۔ بلکہ ان کے نام پر حضرت مریم کے بھائی کا نام ہارون رکھا گیا تھا۔ (ہکذا رواہ مسلم والنسائی والترمذی مرفوعاً)