۲۷دجال مردوں اور ۴عورتوں کا ذکر
’’فی امتی کذابون دجالون سبعۃ وعشرون، منہم اربع نسوۃ وانی خاتم النبیین لا نبی بعدی (طحاوی مثل الاٰثار ج۴ ص۱۰۴)‘‘ {میری امت میں ۲۷جھوٹے دجال مرد اور ۴جھوٹی دجال عورتیں پیدا ہوں گی۔ (جو نبوت کا جھوٹا دعویٰ کریں گے) حالانکہ میں آخری نبی ہوں۔ میرے بعد کوئی نبی نہیں۔}
آخری نبی کا آخری امت کو خطاب
’’لا نبی بعدی ولا امۃ بعد امتکم فاعبدوا ربکم وصلوا خمسکم وصوموا شہرکم واطیعوا ولاۃ امرکم تدخلو اﷲ ربکم الجنۃ (کنزالعمال ج۵ ص۲۹۴)‘‘ {میرے بعد کوئی نبی نہیں۔ تمہارے بعد کوئی امت نہیں۔ تم اپنے رب کی عبادت کرو۔ پانچ وقت نماز پڑھو۔ رمضان کے روزے رکھو۔ (نیک) حاکم کی اطاعت کرو، تمہارا رب تمہیں جنت میں داخل کرے گا۔}ختم نبوت کا واضح حکم
’’واما الناقۃ التی رایتہا واریتنی بعثتہا فہی الساعۃ علینا تقوم لا نبی بعدی ولا امۃ بعد امتی (ابن کثیر ج۹ ص۳۶۹)‘‘ {(ابوزمل جہنی سے حضورﷺ نے فرمایا) تم نے خواب میں اونٹنی کو دیکھا کہ میں اس کو چلا رہا ہوں۔ اس سے مراد قیامت ہے جو ہماری امت پر قائم ہوگی۔ کیونکہ میرے بعد نہ کوئی نبی ہے نہ کوئی دوسری امت۔}
موسیٰ کے بعد ہارون کی مثال
’’الا تریٰ ان تکون بمنزلۃ ہارون من موسیٰ الّا انہ لا نبی بعدی (مسلم ج۲ ص۲۷۸، باب من فضائل علیؓ)‘‘ {(غزوۂ تبوک کے خاص موقع پر حضور اکرمﷺ نے حضرت علیؓ سے فرمایا) اے علیؓ! تم اس کو پسند نہیں کرتے کہ تم میرے لئے ایسے ہو جیسے موسیٰ کے ساتھ ہارون(علیہم السلام) تھے۔ مگر میرے بعد کوئی نبی نہیں۔}
آنحضرتﷺ کے بعد نبوت نہیں خلافت
’’خیر ہذہ الامۃ بعد نبیہا ابوبکر وعمر (کنزالعمال ج۱۱ ص۵۶۷، حدیث نمبر۳۲۶۸۴)‘‘ {اس امت کے نبی کے بعد (خلیفہ اوّل) ابوبکرؓ اور (خلیفہ دوم) عمرؓ کا درجہ ہے۔}